انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

عراقی شہر موصل کے جنوب میں نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان محفوظ پناہ کی تلاش میں دربدر پھر رہا ہے۔
© UNICEF/Alessio Romenzi

تنازعات کے شکار علاقوں میں داعش اب بھی خطرہ ہے، ماہرین

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کے کامیاب اقدامات کے باوجود جنگ زدہ علاقوں اور ان کے ہمسایہ ممالک میں شدت پسند تنظیم داعش اور اس سے منسلک گروہ تاحال سنگین خطرہ ہیں۔

انیس اگست دو ہزار تین کو بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کو ٹرک بم کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
UN Photo/Timothy Sopp

میری کہانی: کینال ہوٹل حملے کا آنکھوں دیکھا حال (ویڈیو)

انیس اگست دو ہزار تین کی سہ پہر بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک تباہ کن بم حملے سے بری طرح نقصان پہنچا تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں اس وقت کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سرگیو وییرا ڈی میلو سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بغداد کے کینال ہوٹل پر 2003 کو ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے عملے کے کارکنوں کی یاد میں نیو یارک میں ادارے کے صدر دفتر میں پھولوں کی چادر رکھی گئی۔
UN Photo/Loey Felipe

بغداد حملے کے بیس سال: بڑھتے خطرات میں امدادی کارکنوں کا تحفظ اہم

اقوام متحدہ نے جمعے کو اپنے عملے کے ان 22 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا جو 20 سال پہلے عراق میں اس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ دن ادارے کی تاریخ کے تاریک ترین ایام میں سے ایک تھا۔

تحفیف اسلحہ اور امن کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والے ٹوکوسو ہامائی کے ساتھ اپنے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔
UNIC Tokyo/ Ichiro Mae

ہیروشیما ایٹمی حملے کے زندہ متاثرین کی یادیں رنگین کرنے کا منصوبہ

جاپان کی ایک یونیورسٹی طالبہ اور تحفیف اسلحہ کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے واقعہ میں بچ جانے والے متاثرین کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے رنگین کرنے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔