ضرورت مندوں کی زندگیوں کو سیاست کا نشانہ نہ بنائیں: سابا کوروشی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروشی نے کہا ہے کہ تحفظِ زندگی کے امدادی پروگراموں کو سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروشی نے کہا ہے کہ تحفظِ زندگی کے امدادی پروگراموں کو سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے لوگ بدھ کو اکٹھے ہوئے اور 2022 میں ادارے کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والے 77 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں انسانی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر بات کرتے ہوئے انقلابی نوعیت کی اس نئی ٹیکنالوجی کے نقصان دہ استعمال کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے نیلسن مینڈیلا کی یاد میں ہر سال منائے جانے والے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رہنما کی حیثیت سے ان کی شخصیت بے پایاں کامیابی اور غیرمعمولی انسانیت سے عبارت تھی۔
اقوام متحدہ میں سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے یوکرین میں 'بلاجواز' جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے جسے اس مہینے 500 روز مکمل ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ انہیں روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد کے اقدام کو ختم کرنے کے فیصلے پر بہت افسوس ہے جس سے دنیا میں بھوک اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا کرنے والے سینکڑوں ملین لوگوں کی 'لائف لائن' عملاً ختم ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے شعبہ امدادی امور کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب دھڑے بین الاقوامی قانون کا احترام کریں، شہریوں کو تحفظ دیں اور امدادی کارکنوں کو ہدف بنانا بند کریں۔
آنے والی نسلوں کو جنگوں سے متعلقہ جنسی تشدد کی لعنت سے تحفظ دینے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات اس موضوع پر اقوام متحدہ کی وکیل پرامیلا پیٹن نے سلامتی کونسل میں کہی ہے۔
یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ کے سربراہوں نے برسلز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تیزی سے تقسیم ہوتی دنیا میں بین الاقوامی تعاون خاص اہمیت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے سوڈان کے علاقے مغربی ڈارفر میں اجتماعی قبر کی دریافت کے بعد 87 شہریوں کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔