امن و سلامتی بڑھانے میں انسانی حقوق ’بہترین نسخہ‘: وولکر ترک
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ انسانی حقوق تنازعات اور عدم استحکام کی روک تھام کے لئے ''بہترین تریاق'' ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ انسانی حقوق تنازعات اور عدم استحکام کی روک تھام کے لئے ''بہترین تریاق'' ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازعے اور بڑھتی ہوئی انسانی تباہی سے ملک اور خطے میں مزید غارت گری ہونے سے پہلے لڑائی کا فوری بند ہو جانا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے امور سے متعلق ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ 100,000 سے زیادہ لوگ تحفظ کی تلاش میں سوڈان سے ہمسایہ ممالک کو جا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام قیام امن کی کارروائیوں کو 75 سال مکمل ہونے پر ایک نئی تصویری نمائش سوموار کو ادارے کے ہیڈکوارٹر میں شروع ہوئی جس میں قیام امن کے لئے کام کرنے والے فوجی و غیرفوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سوموار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے بارے میں دو روزہ اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ اجلاس میں متعدد ممالک میں خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
ڈبلیو ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے بتایا ہے کہ ادارے نے سوڈان میں اپنی کارروائیوں کی عارضی معطلی ختم کر دی ہے جبکہ متحارب عسکری دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث لاکھوں لوگ بھوک کا شکار ہیں۔