انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

غزہ پر اسرائیلی حملے مین تباہ ہونے والی ایک گاڑی (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Mohamed Hinnawi

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی یو این رابطہ کار کی طرف سے مذمت

غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن جس میں اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند گروہ اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں سمیت ایک درجن سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے امن عمل میں شامل اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے صورتحال کو خطرناک قرار دیا ہے۔

جسمانی سزاؤں کے جن 18 واقعات کی تفصیل سامنے آئی ہے ان میں 33 مردوں اور 22 خواتین کو سزا دی گئی جن میں دو لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
© UNICEF/Mohammad Haya Burhan

طالبان جسمانی سزائیں دینا بند کریں: اقوام متحدہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے لوگوں کو جسمانی سزائیں دینے کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں جنہیں بند ہونا چاہیے۔

چاڈ پہنچنے سوڈانی مہاجر خواتین یو این ایچ سی آر کی طرف سے اندراج کی منتظر ہیں۔
© UNHCR/Colin Delfosse

سوڈانی پناہ گزینوں کے لیے سرحدیں کھلی رکھیں: یو این ایچ سی آر

قوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سوڈان میں فوج کی باہمی لڑائی سے بچ کر آنے والوں کے لیے سرحدیں کھلی رکھیں اور بیرون ملک سوڈانی لوگوں کو پناہ دینے کے خلاف فیصلے معطل کریں جو جنگ کے باعث واپس نہیں جا سکتے۔

ٹیگرے کے جنوبی علاقے میں مستحقین میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Adrienne Bolen

ایتھوپیا: مستحقین تک امداد نہ پہنچنے پر خوراک کی فراہمی معطل

ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ اسے ٹیگرے میں جنگ کے بعد غذائی امداد کی بڑی مقدار شدید ضرورت مند لوگوں کو فراہم نہ کئے جانے کی اطلاعات پر ''شدید تشویش'' ہے۔

کیرسون کے سٹیشن پر لوگ اپنے موبائل فون چارج اور وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Oleksandr Ratushniak

یوکرین: جان لیوا فضائی حملوں پر اقوام متحدہ افسردہ

یوکرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ملک میں فضائی اور زمینی حملوں میں درجنوں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر ''صدمہ اور افسوس'' ہے۔ 

سوڈان سے آنے والے سینکڑوں پناہ گزین چاڈ میں یو این ایچ سی آر سے امدادی سامان وصول کرنے کے منتظر ہیں۔
© UNHCR/Colin Delfosse

سوڈان میں بحران سے نمٹنے کے لیے یو این کا 445 ملین ڈالر کا منصوبہ

سوڈان میں جاری لڑائی کے باعث 860,000 لوگوں کے ملک سے نقل مکانی کرنے کی توقع ہے۔ ان حالات میں اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے 'یو این ایچ سی آر' اور اس کے شراکت داروں نے اکتوبر تک بے گھر لوگوں کی مدد کے لئے 445 ملین ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔