انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

نائجیریا کے تصادم سے متاثرہ ایک علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے تحت بچوں کے لیے بنائی گئی جگہ جہاں انہیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
© UNOCHA/Damilola Onafuwa

تصادموں میں پھنسے لوگوں کے تحفظ کا وعدہ پورا کریں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا دوران جنگ شہریوں کو تحفظ دینے کے وعدے کی پاسداری میں ناکام ہے۔ سلامتی کونسل میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کا بھرپور احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

سوڈان سے آئے پناہ گزینوں میں چاڈ میں یونیسف اور شراکت داروں کی طرف سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Donaig Le Du

سیزفائر سوڈان میں امن مزاکرات کا راستہ ہموار کر سکتا ہے

سوڈان میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شورش زدہ ملک میں پیر کی شام کو نافذ ہونے والی اہم جنگ بندی کے ذریعے ایک ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کی "راہ ہموار" ہونی چاہیے۔

ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے والے خصوصی اطلاع کار جاوید رحمان مظاہرین کی سزائے موت اور اس پر عملدرآمد کی مذمت کرتے ہوئے۔
UN Photo

ایران: مظاہرین کی سزائے موت پر یو این انسانی حقوق ماہرین کو تشویش

ایران میں گزشتہ سال نومبر میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر حکومتی ردعمل کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے متعین کردہ غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ اسے مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے پر "گہری تشویش" ہے۔

یوکرینی شہر خیرسون میں تباہی کا منظر۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

یوکرینی شہریوں کو ناقابل برداشت روسی حملوں کا سامنا

اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کا بڑے پیمانے پر حملہ شروع ہونے سے قریباً 15 ماہ بعد شہری "ناقابل برداشت معمول" میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں تشویش ناک حد تک تباہی اور نقصان کا سامنا ہے۔

خصوصی نمائندہ اور عراق کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ای آئی) کی سربراہ جینین ہینز پلاشرٹ سلامتی کونسل کو عراق کی صورتحال بارے بریفنگ دے رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

عراق: کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر تعاون درکار

عراق میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ سکڑتی شہری آزادیوں، انتخابات کے التوا اور موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے ہوتے ہوئے ملک کے استحکام اور کڑی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے مؤثر تعاون درکار ہے۔

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز صحافیوں کا بریفنگ دیتے ہوئے۔
UN Photo/Loey Felipe

میانمار: فوجی حکمران پابندیوں کے باوجود اسلحہ خریدنے میں کامیاب

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین کے مطابق ملک کے فوجی حکمرانوں نے 2021 میں حکومت کے خلاف جرنیلوں کی بغاوت کے بعد کم از کم ایک بلین ڈالر کا اسلحہ اور ہتھیار بنانے کے لئے خام مال خریدا ہے۔