انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

سیکرٹری جنرل نے اس حالیہ بات چیت کی میزبانی اور دونوں ممالک کے مابین بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے عوامی جمہوریہ چین کے کردار کو سراہا ہے۔
UN Photo/Mark Garten

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ معاہدے کا اعلان جمعہ کو سعودی عرب، ایران، اور چین نے بیجنگ سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

اسلاموفوبیا کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں منعقد ہوا۔
UN News

اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اقوام متحدہ نے جمعے کو مسلمانوں کے خلاف تعصب سے نمٹںے کے لیے پہلا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں مقررین نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، امتیاز اور تشدد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ روزا ایساکوونا اوٹنبائیوا نے سلامتی کونسل کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
UN Photo/Rick Bajornas

افغانستان خواتین کے لیے ’جابر ترین‘ ملک، سربراہ یونیما

کابل میں تعینات اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں افغانستان ''دنیا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے جابر ترین ملک'' بن گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حکمرانوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔
UN Photo/Vitalii Ukhov

یوکرین کے لیے منصفانہ امن کی کوششیں جاری رکھونگا، گوتیرش کا عہد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں صدر وولودیمیر زیلنسکی کو یقین دلایا ہے کہ اقوام متحدہ ''یوکرین کے لوگوں اور دنیا کے لیے مسائل کے حل اور منصفانہ امن کی جستجو جاری رکھے گا۔''

جمہوریت پسند نوجوان میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Unsplash/Pyae Sone Htun

میانمار: ٹاماڈو فوج کی ’سب جلا دو‘ پالیسی مرکز توجہ

میانمار میں فوجی بغاوت کے دو سال بعد اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر 'او ایچ سی ایچ آر' نے خبردار کیا ہے کہ جرنیلوں کی ہر شے کو تباہ کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور لڑائی سے 80 فیصد آبادیاں متاثر ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے بغداد میں ملاقات کی۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

چھ سال میں اپنے پہلے دورے کے دوران گوتیرش کا عراق سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش چھ سال میں پہلی مرتبہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے ملک کے لوگوں، نئی حکومت اور اس کے پرعزم اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔