بحیرہ اسود کے راستے غذائی اجناس کی ترسیل کے معاہدے میں توسیع
اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پائے گئے ’بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل‘ کے معاہدے میں ہفتے کو اس وقت توسیع ہوگئی ہے جب یہ ختم ہونے جارہا تھا۔
اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پائے گئے ’بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل‘ کے معاہدے میں ہفتے کو اس وقت توسیع ہوگئی ہے جب یہ ختم ہونے جارہا تھا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے اعلان کیا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث مارچ میں کم از کم چار ملین لوگوں کے لیے تحفظِ زندگی میں مددگار امداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ موسمیاتی مسائل سے متاثرہ اور غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے وسطی سیحل خطے کے بچے تیزی سے مسلح تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے قبل از سماعت چیمبر نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم اور مقبوضہ علاقوں سے بچوں کی غیر قانونی منتقلی کے الزام میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یونیما) کے اختیار اور دائرہ کار کی تجدید سمیت افغانستان پر دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی ہیں۔
انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار تفتیش کاروں کی جانب سے جاری تحقیقات کے تازہ ترین نتائج سامنے آنے کے بعد یوکرین میں روس کی افواج کو جنگی جرائم کے نئے الزامات کا سامنا ہے۔
منشیات اور جرائم کے انسداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک نئی رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے باعث سست پڑ جانے والی کوکین کی سمگلنگ میں نئے مراکز اور جرائم کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے دوبارہ غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ماہ رمضان قریب آنے پر یمن میں فریقین کو ملک بھر میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات اور اشد امدادی ضروریات پوری کرنے کے لیے حالیہ امن اور اپریل 2022 سے جاری جنگ بندی کو تقویت دینی چاہیے۔
شام کے تنازع کو 12 سال ہونے پر اقوام متحدہ کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک غیرجانبدار ماہر نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا ہے کہ تشدد کے واقعات میں مجرموں کو حاصل چھوٹ کو ختم کرنے اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ریاستوں کو ''بنیادی مدعا علیہ'' کا کردار ادا کرنا چاہیے۔