انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امن اور سلامتی

فروری 24 کو یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ کو ایک سال پورا ہو گیا ہے۔
UNOCHA/Serhii Korovayny

یوکرین: صرف بحران کہہ دینے سے زمینی حقائق مکمل آشکار نہیں ہو جاتے

24 فروری 2022 کو روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد پورا سال یوکرین کے لوگوں نے خود کو مضبوط ثابت کیا ہے لیکن ''انسانی امداد کی ضرورت پہلے کی طرح برقرار ہے۔''یہ بات یوکرین میں اقوام متحدہ کی مقامی اور امدادی رابطہ کار ڈینیس براؤن نے کہی ہے جو ملک میں ادارے کی اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں۔

یوکرین جنگ میں بچے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson VII Photo

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ، انسانی مصائب کا ایک سال

گزشتہ سال 24 فروری سے یوکرین کے خلاف روس کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے ایک سال  کے عرصہ میں 80 لاکھ لوگ دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، 50 لاکھ افراد اندرون ملک دربدری کا شکار ہیں جبکہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا انحصار امدادی سامان پر ہے۔ اس ایک سال میں محاذ جنگ اور سفارتی سطح پر کیا ہوتا رہا، دیکھیے اس مختصر وڈیو میں۔

انڈونیشیا کے ایک ساحلی علاقے میں بچے سیلابی پانی میں سے گزر رہے ہیں۔
© Greenpeace/Pram

سمندروں کی بڑھتی سطح سے زمین کو ’ناقابل تصور‘ خطرات لاحق ہیں

سطح سمندر میں اضافے سے دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو ''ناقابل تصور'' خطرات لاحق ہیں جس کے سلامتی، بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور معاشروں کی بنیادی ساخت پر پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔