انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران ایک باپ اپنے بچوں کے ساتھ کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔۔
© UNRWA/Ashraf Amra

عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر تباہ حال غزہ پر بمباری پھر شروع

سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں ایک مرتبہ پھر بمباری اور لڑائی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے علاقے میں شہریوں کی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جن کے لیے کوئی بھی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں رہی۔

بمباری میں غزہ کے تباہ حال علاقے میں ایک لڑکا پینے کے لیے پانی لا رہا ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: جنگ بندی میں توسیع خوش آئند لیکن امدادی ضروریات بے پناہ

غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے اس میں مزید توسیع سے علاقے میں بڑے پیمانے پر امداد جاری رہنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ اب تک مہیا کی جانے والی مدد بھی ضروریات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرق وسطیٰ اور فلسطین کے مسئلے پر اجلاس ہوا۔
UN Photo/Loey Felipe

مشرق وسطیٰ بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم لیکن سفارتکاری جاری

مشرق وسطیٰ کے بحران پر بدھ کو سلامتی کونسل کا وزارتی سطح کا اجلاس اگرچہ ختم ہو گیا ہے لیکن یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کی تباہی بند کرنے، اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پس پردہ بھرپور سفارتکاری جاری ہے۔

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ اقوام متحدہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے مثبت امکانات کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔
UN Photo/Loey Felipe

دنیا غزہ کے انسانی بحران سے نظریں نہ چرائے، انتونیو گوتیرش

مشرق وسطیٰ کے بحران پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دنیا علاقے میں ہونے والی غیرمعمولی انسانی تباہی سے نظریں نہ پھیرے۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں رشتہ دار کی موت واقع ہو جانے پر ایک بچہ صدمے سے رو رہا ہے۔
© UNICEF/Abed Zaqout

غزہ: بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ، طبی عملہ حفاظتی تدابیر کے لیے متحرک

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر اضافہ نہ کیا گیا تو زخمی لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا اور علاقے میں جان لیوا بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

غزہ کے مرکزی علاقے زاوئیدا میں اقوام متحدہ کے ادارے ’انرا‘ کی ایک پناہ گاہ میں امدادی سامان پہنچا ہے۔
UN News/Ziad Taleb

جنگ بندی کے چوتھے روز تباہ حال غزہ میں مزید امدادای سامان فراہم

جنگ بندی کے بعد غزہ کے شمالی علاقے میں پہلی مرتبہ لوگوں کو غذائی امداد اور صاف پانی میسر آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ روزبروز ابتر ہوتے انسانی حالات میں مستقل امن ضروری ہے۔

رچرڈ بینیٹ کا کہنا ہے کہ طالبان اسلام کے نام پر اور افغان روایات کی اپنی مخصوص تشریح کے تحت خواتین اور لڑکیوں کو سماجی زندگی سے علیحدہ کرتے ہیں۔
UN News

افغانستان میں خواتین تحفظ کے نام پر امتیاز کا نشانہ، رچرڈ بینیٹ

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار رچرڈ بینیٹ نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان افغانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امددای سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ کے مطابق فلسطین اور مصر کی ہلال احمر سوسائٹیوں کی مدد کے بغیر اس سامان کی فراہمی ممکن نہ ہوتی۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران امدادی کارروائیاں جاری، یو این

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے روز اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے بڑی مقدار میں امدادی سامان علاقے میں پہنچایا ہے۔ ہفتے کو یہ سامان لے کر 61 ٹرک علاقے میں پہنچے جو ایک روز کے دوران پہنچائی جانے والی سب سے بڑی امداد ہے۔