غزہ: خونریزی پر قابو پانے کے لیے گرفتھس کا دس نقاطی منصوبہ
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے غزہ میں خونریزی کو روکنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے غزہ میں خونریزی کو روکنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
نیویارک سٹی کی چہل پہل سے لے کر کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کارورا جنگل کے کنارے تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں آج ان 101 امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو غزہ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے غزہ میں بے گھر ہو جانے والے لوگوں کی زندگی کو تحفط دینے کے لیے لڑائی میں معقول وقفے کی اپیل کی ہے۔
حماس کے ہاتھوں اسرائیل میں 1,400 ہلاکتوں اور 240 افراد کو یرغمال بنائے جانے سے ایک ماہ بعد غزہ میں اسرائیل کی بم باری میں 10 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جہاں اقوام متحدہ کے اداروں نے جنگ زدہ لوگوں کی مدد کے لیے محفوظ رسائی دینے کی اپیل ہے۔
اسرائیل۔فلسطین بحران پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دو روزہ ہنگامی خصوصی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے متعدد ممالک کے نمائندوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور علاقے میں امدادی راہداریاں قائم کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیلی سفیر کے اس دعوے کو 'جھوٹا' قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں اسرائیل پر حماس کے حملوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کی۔
اقوام متحدہ کے قیام کی 78ویں سالگرہ پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں امن، پائیدار ترقی اور سبھی کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'انرا' نے اسرائیلی حکام سے غزہ میں تمام شہریوں کو تحفظ دینے کا ہنگامی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں اس کی پناہ گاہیں محفوظ نہیں رہیں اور ان حالات کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی سخت ناکہ بندی کے بعد غزہ کے شہریوں کو خوراک، پانی اور بجلی کی فراہمی بند ہونے کو ہے اور علاقے کی 23 لاکھ آبادی کے لیے کوئی مدد نہیں پہنچ رہی۔
اسرائیل میں فلسطینی مسلح گروہوں کے حملوں اور غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے غزہ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو بنیادی انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔