انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مہاجرین اور پناہ گزین

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے اندراج کی مہم کے دوران یو این ایچ سی آر کے ایک مرکز میں بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے رنگ بھرنے والی کتابیں دی گئی ہیں۔
© UNHCR/Saiyna Bashir

پاکستان افغان مہاجرین کو زبردستی نہ نکالے، یو این اداروں کی اپیل

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے پاکستان سے اپیل کی ہےکہ وہ افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو جبراً واپس نہ بھیجے جنہیں افغانستان میں اپنے تحفظ کے حوالے سے سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کاراباخ سے ایک لاکھ افراد آرمینا پہنچے ہیں۔
© WHO/Nazik Armenakyan

کاراباخ سے آرمینیائی لوگوں کی اکثریت علاقہ چھوڑ گئی ہے: یو این مشن

آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازع علاقے کاراباخ سے حالیہ نقل مکانی کے بعد وہاں آرمینیائی نسل کے 50 سے 1,000 تک لوگ باقی رہ گئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے مشن کو علاقے میں تباہی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ۔
© IOM

مہاجرین کو مسئلے کی بجائے ترقی کا ذریعہ سمجھیں: ایمی پوپ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کی نئی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ مہاجرین اور پناہ گزین سب سے پہلے انسان ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو انہیں اپنے لیے مسئلے کے بجائے ترقی کی رفتار تیز کرنے کا ذریعہ سمجھنا چاہیے۔

کاراباخ سے پناہ گزین بڑی تعداد میں آرمینیا کے سرحدی علاقے گوریس پہنچ رہے ہیں۔
© WHO/Nazik Armenakyan

کاراباخ بحران: یو این کی طرف سے جھلسنے والوں کو طبی امداد کی فراہمی

آرمینیا کے علاقے گوریس میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاراباخ سے آنے والے پناہ گزینوں کو مدد دینے کے ساتھ ان لوگوں کو بھی ہنگامی طبی امداد مہیا کر رہی ہے جو گزشتہ ہفتے تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے تھے۔

بحیرہ روم کا تن و تنہا سفر کر کے اٹلی کی جنوبی بندرگاہ کے قریب واقع جزیرے لیمپیڈوسا پہنچنے والے کم عمر افراد محفوظ ٹھکانے پر پہنچنے کے منتظر ہیں۔
© UNICEF/Niccolò Corti

’بحیرہ روم بچوں اور ان کے مستقبل کا قبرستان بنتا جا رہا ہے‘

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ اس برس 11,600 سے زیادہ اکیلے بچوں نے اٹلی پہنچنے کے لیے وسطی بحیرہ روم کو عبور کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ بڑی تعداد ہے۔

پناہ گزین آرمینیا کے سرحدی گاؤں گورس پہنچ رہے ہیں۔
© UNHCR/Karen Minasyan

کاراباخ کی بگڑتی صورتحال میں ہزاروں افراد آرمینیا ہجرت پر مجبور

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ میں کاراباخ خطے سے 88,000 سے زیادہ پناہ گزین آرمینیا کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں اور امدادی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں۔

یو این ایچ سی آر کی ترجمان شابیہ منٹو نے فریقین سے کہا ہےکہ وہ شہریوں کو تحفظ دیں اور پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

یو این ایچ سی آر کو پناہ گزینوں کی کاراباخ سے آرمینیا آمد پر تشویش

پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کےا دارے (یو این ایچ سی آر) نے کاراباخ خطے میں جاری لڑائی کے باعث ہزاروں شہریوں کی آرمینیا کی جانب نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ میکسیکو بارڈر کے قریب دو افراد۔
© IOM/Camilo Cruz

امریکہ میکسیکو بارڈر مہاجرت کا خطرناک ترین زمینی راستہ: آئی او ایم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ امریکہ۔میکسیکو سرحد دنیا میں مہاجرت کا مہلک ترین زمینی راستہ ہے جہاں گزشتہ برس کم از کم 686 افراد ہلاک و لاپتہ ہوئے۔