انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مہاجرین اور پناہ گزین

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں گزشتہ سال سیلاب کی وجہ افغان مہاجرین کو اپنے کیمپ چھوڑنے پڑے تھے۔
© UNHCR/Usman Ghani

موسمیاتی تبدیلی: مہاجرت پر مجبور افراد کو تحفظ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگوں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ ان کے انسانی حقوق یقینی بنائے جا سکیں۔

مالی میں اس سال مارچ میں آئے سمندری طوفان ’فریڈی‘ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Badre Bahaji

انسانی امدادی ضروریات بے پناہ لیکن دستیاب وسائل کم: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنگوں، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی ابتری کے باعث انسانی امداد کی ضرورت بڑھ رہی ہے لیکن مالی وسائل کی کمی کے باعث حالات میں تکلیف دہ تنزل رونما ہو رہا ہے۔

اردن میں پناہ لیے ہوئے شامی مہاجرین۔
© UNICEF/Christopher Herwig

پناہ گزینوں کا دن: اقوام متحدہ کی طرف سے یکجہتی و تعاون کی اپیل

پناہ گزینوں کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ان کی مدد اور تحفظ کے لئے عالمی برادری کو اس کا کردار یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزین تعاون اور یکجہتی کے حق دار ہیں، ان کے لئے سرحدیں بند کرنی چاہئیں اور نہ ہی انہیں واپس دھکیلا جانا چاہیے۔

چودہ جون کو مہاجرین کی کشتی کو پیش آنے والا حادثہ یونانی ساحلوں پر ہونے والے بڑے حادثات میں سے ایک ہے۔
IOM/Amanda Nero

بحیرہ روم میں مہاجرین کی ہلاکتیں روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں اور مہاجرت کے ادارے بدھ کو بحیرہ روم میں پیش آنے والے المیے کے بعد سمندر میں مزید اموات کو روکنے کے لئےفوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رضا کار یونان کے ساحل پر پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی مدد کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

یونان میں درجنوں مہاجروں کی ہلاکت پر یو این چیف رنجیدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں مزید درجنوں اموات کی خبریں ہولناک ہیں۔ یہ ہلاکتیں یونان کے ساحل کے قریب گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی کے الٹ کر ڈوبنے سے ہوئیں۔

کانگو میں تصادم کی کیفیت سے تنگ افراد محفوظ تھکانوں کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں۔
© UNHCR/Hélène Caux

دنیا میں نقل مکانی پر مجبور افراد کی تعداد ریکارڈ گیارہ کروڑ ہوگئی

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر  کے مطابق یوکرین جنگ اور دنیا میں دوسرے تنازعات و موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی اتھل پتھل کے نتیجے میں گزشتہ سال نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگوں کی تعداد ماضی سےکہیں زیادہ رہی۔

یو این ایچ سی آر کی خیر سگالی سفیر سعودی فنکارہ اسیل عمران بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کے ساتھ۔
© UNHCR/Saikat Mojumder

سعودی فنکارہ اسیل عمران یو این ایچ سی آر کی خیر سگالی سفیر مقرر

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ایچ سی آر' نے معروف سعودی اداکارہ، گلوکارہ اور عوامی شخصیت اسیل عمران کو اپنی خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ کردار ادا کرنے والی پہلی سعودی شخصیت ہیں۔

ماہ رمضان کے دوران سالانہ دوروں کے سلسلے میں سیکرٹری جنرل کو افغانستان، مالی، نائیجریا، نیوزی لینڈ، اور صومالیہ جانے کا موقع ملا۔
UN Video

ماہ رمضان میں گوتیرش کا پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ہر سال ماہ رمضان میں یکجہتی کے اظہار کے لیے کسی ایسے ملک میں جاتے ہیں جہاں پناہ گزینوں کی بستیاں آباد ہیں۔ وہ اس دوران روزہ رکھتے ہیں اور کسی مقامی خاندان کے ساتھ افطار کرتے ہیں۔