انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مہاجرین اور پناہ گزین

کینیری آئی لینڈ جاتے ہوئے مہاجرین کی کشتیاں الٹنے کے واقعات پہلے بھی کئی دفعہ ہو چکے ہیں۔
© UNHCR/Komi Mensah

تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے سینیگال سے جزائر کینیری پہنچنے کی کوشش میں 50 تارکین وطن کی سمندر میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔