انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

دنیا کے بیشتر حصوں میں بچوں کو ذہنی صحت کی خدمات تک خاطر خواہ رسائی نہیں ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

دنیا کا ہر ساتواں کم عمر فرد کسی نہ کسی ذہنی مسئلے کا شکار، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 10 تا 19 سال عمر کا ہر سات میں سے ایک بچہ ذہنی مسائل کا شکار ہے جن میں اعصابی خلل، ذہنی دباؤ اور اختلال نمایاں ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں ماں اپنے بچے کے ساتھ اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھی ہیں جو اسرائیلی بمباری کی زد میں آ گیا تھا۔
© UNFPA Palestine/Media Clinic

مشکلات اور دل شکستگی کے دوران غزہ کی ایک ماں کا امید پر مبنی خط

غزہ میں ہولناک بمباری اور صاف پانی، خوراک اور طبی سہولیات کی قلت جیسے خطرناک حالات میں بچے کو جنم دینے والی ایک ماں نے طبی عملے کے لیے شکریے کا خط لکھا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہر مشکل کا مقابلہ کرتے ہوئے زندہ رہیں گی اور آگے بڑھیں گی۔

کانگو میں تشخیص کے لیے ایم پاکس سے متاثرہ ایک شخص کے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔
© WHO/Guerchom Ndebo

ایم پاکس کی فوری تشخیص کے پہلے طریقہ کار کی منظوری

عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی حالات کے لیے ایم پاکس کے پہلے تشخیصی ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی بدولت اس بیماری کی وبا کا سامنا کرنے والے ممالک میں مرض کو تشخیص کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یمن میں ایک ہیلتھ ورکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔
© UNICEF/Saleh Hayyan

حفاظتی ٹیکے لگانے کی عالمی شرح اب بھی قبل از کووڈ وباء کی سطح سے کم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے طبی مشیروں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے کی شرح کووڈ وبا سے پہلے کی سطح کو نہیں چھو سکی جبکہ ہر طرح کی ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (مرس) وائرس کی خوردبینی ڈیجیٹل تصاویر۔
US National Institute of Allergy and Infectious Diseases

سعودی عرب: اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والے وائرس کے واقعات میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 'مرس وائرس' کا نیا کیس سامنے آیا ہے جبکہ رواں سال اب تک ملک میں اس مرض سے چار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔