یو این اداروں کا جنسی و تولیدی صحت تک رسائی عام کرنے کا مطالبہ
عالمی یوم آبادی پر اقوام متحدہ کے اداروں نے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات تک عام رسائی یقینی بنانے اور تولیدی حقوق کو فروغ دینے کے لیے کہا ہے۔
عالمی یوم آبادی پر اقوام متحدہ کے اداروں نے جنسی و تولیدی صحت کی خدمات تک عام رسائی یقینی بنانے اور تولیدی حقوق کو فروغ دینے کے لیے کہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس سی وائرس (ایچ سی وی) کا خود ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار کردہ پہلی کِٹ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے اس بیماری کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے میں مدد لے گی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تمباکونوشی ترک کرنے کے خواہش مند لوگوں کو مدد دینے کے لیے پہلی مرتبہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں جن میں کئی طرح کے اقدامات، علاج معالجے اور ڈیجیٹل طریقوں سے کام لینے کو کہا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے سڑکوں پر زندگی کو بہتر طور سے تحفظ دینے اور راستوں کو مشمولہ، محفوظ اور مستحکم بنانے کی نئی عالمی مہم شروع کی ہے۔
دنیا کے 31 فیصد بالغ افراد صحت کے لیے ضروری جسمانی سرگرمی نہیں کرتے۔ 2010 اور 2022 کے درمیان جسمانی عدم فعالیت کا شکار لوگوں کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ہوا جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش ناک رحجان قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال شراب نوشی سے 26 لاکھ اور منشیات کے استعمال سے 6 لاکھ اموات ہوتی ہیں جن میں بڑی تعداد مردوں کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں غیرسیرشدہ چکنائی والی خوراک کے استعمال میں کمی آ رہی ہے اور گزشتہ سال 53 ممالک نے اس خوراک کے استعمال میں کمی لانے کی موثر پالیسیاں بنا لی تھیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ عدم مساوات، جنگوں اور موسمیاتی بحران کے باعث بچوں میں غذائی غربت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے بین الاقوامی طبی ضوابط (آئی ایچ آر) کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترامیم پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ وباؤں کی روک تھام کے معاہدے کو ایک سال میں حتمی صورت دے دی جائے گی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے باقی ماندہ ہسپتالوں میں اہم طبی سازوسامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور فوری مدد نہ پہنچی تو بڑی تعداد میں زخمیوں اور بیمار لوگوں کا علاج ممکن نہیں رہے گا۔