انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

گرمی کی لہروں کا مطلب گرم اور خشک یا گرم اور نمدار موسم کے ایسے ادوار ہیں جو کم از کم دو سے تین روز تک برقرار رہتے ہیں۔
© Unsplash/Derek Thomson

یورپ میں گرمی ہر سال 175,000 اموات کا سبب، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک میں درجہ حرارت میں اضافہ عالمی اوسط سے دو گنا زیادہ ہے جہاں ہر سال گرمی سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر ایک لاکھ پچہتر ہزار لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ماں کے دودھ میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بچوں کو بیماری اور موت کے خلاف تحفظ دیتے ہیں۔
©UNICEF/UN0679249/Filippov

ماں کا دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچانا ممکن

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بچوں کے لیے ماؤں کے دودھ کی لازمی ضرورت پر زور دیا ہے تاکی طبی عدم مساوات میں کمی لائی جائے اور ماں بچے دونوں کی بقا اور خوشحالی یقینی بنائی جا سکے۔

غزہ کے ایک طبی مرکز میں بچوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
© UNRWA

غزہ: کامیاب پولیو ویکسین مہم کے لیے جنگ بندی ضروری، یو این ادارے

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا ہے تاکہ علاقے میں پولیو کی وبا کو روکنے کے لیے بچوں کو بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکے پلانے کی مہم شروع کی جا سکے۔

نوعمری یعنی 18 سال سے کم عمر کی شادی بھی تشدد کے امکانات میں اضافہ کرتی ہے خاص طور پر جب میاں بیوی کے درمیان عمروں کا فرق ہو۔
UN News/ Conor Lennon

نوعمر لڑکیوں کو اپنے ہی بوائے فرینڈ یا شوہروں سے تشدد کا سامنا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں ازدواجی یا غیرازدواجی جسمانی تعلق میں رہنے والی نوعمر لڑکیوں میں سے ایک کروڑ 90 لاکھ 20 سال کی عمر میں پہنچنے تک اپنے ساتھی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن چکی ہوں گی۔

یورپی یونین کے ممالک میں گزشتہ دہائی سے شراب نوشی کے رحجان میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
Фото Unsplash/chuttersnap

یورپ میں شراب نوشی دنیا میں سب سے زیادہ، ڈبلیو ایچ او

یورپ کے لوگ شراب نوشی میں دنیا بھر سے آگے ہیں جہاں ہر فرد سال بھر میں اوسطاً 9.2 لٹر شراب پی جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ طبی خطرات کو دیکھتے ہوئے اس رحجان کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

بالغوں کے باہمی رضامندی سے ہم جنسی اظہار کو جرم قرار دینا حکومت کی جانب سے مداخلت بیجا کے مترادف اور آزادی و نجی اخفا کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
© Unsplash/Aiden Craver

مختلف جنسی رحجانات پر تعزیری قوانین لگانا انسانی حقوق کی پامالی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک اور یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے کہا ہے کہ 'ایل جی بی ٹی کیو آئی+' افراد کے خلاف تعزیری قوانین انسانی حقوق کی پامالی ہیں اور ان سے صحت عامہ کو نقصان ہوتا ہے۔