انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

کانگو کے ایک طبی مرکز میں خاتون ملیریا کی ویکسین لی رہی ہیں۔
UNICEF/UN0Gwenn Dubourthoumieu

صحت عامہ پر دنیا بھر میں حکومتی اخراجات میں کمی پر تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں صحت عامہ پر سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث تمام لوگوں کو طبی سہولیات تک یکساں رسائی سے متعلق پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول خطرے میں ہے۔

غزہ کا کمال عدوان ہسپتال مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے (فائل فوٹو)۔
© WHO

غزہ: ہسپتال پر حملہ سے پہلے اسرائیل نے متنبہ نہیں کیا، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کسی حد تک فعال آخری ہسپتال پر رات گئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں طبی عملے کے چار ارکان سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے سے قبل عملے اور مریضوں کو انخلا کے احکامات نہیں دیے گئے تھے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ مدد کی منتظر ہے۔
© UNICEF/Juan Haro

جنوبی ایشیا میں 4 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو انسانی امداد کی ضرروت، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا میں بچوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے 1.6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یو این ایف پی اے نے بحران زدہ علاقوں میں ہزاروں دائیوں اور طبی ٹیموں کے نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔
© UNFPA Peru

بحران زدہ علاقوں میں جنسی و تولیدی صحت کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی اپیل

جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے آئندہ برس بحرانوں کا شکار 57 ممالک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور بہبود کو تحفظ دینے کے لیے 1.4 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کے ایک طبی مرکز میں دائیہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNFPA Afghanistan

افغانستان: لڑکیوں پر طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت

افغانستان کے طبی تعلیمی اداروں میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونے کے فیصلے کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔

اس وقت بھی دنیا کے 63 ممالک میں ہم جنس تعلقات کو جرم سمجھا جاتا ہے جس سے متاثرہ افراد ایچ آئی وی کی روک تھام، تشخیص یا علاج سے محروم ہو جاتے ہیں۔
UNAIDS

ایڈز کے خاتمہ میں انسانی حقوق کی اہمیت مرکزی، یو این ادارہ

یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام برائے ایچ آئی وی و ایڈز ( یو این ایڈز) کی ایک تازہ رپورٹ بعنوان "ایڈز کے خاتمے کے لئے انسانی حقوق کا راستہ اختیار کریں" میں انسانی حقوق کی ایڈز کے خاتمے کی جدوجہد میں مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پاکستان میں روزانہ 700 سے زیادہ نومولود بچے انتقال کر جاتے ہیں جن میں 15 فیصد سے زیادہ اموات کا تعلق قبل از وقت پیدائش کی جسمانی پیچیدگیوں سے ہوتا ہے۔
UNICEF Pakistan/Fahad Ahmad

پاکستان: کینگرو مامتا سے نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا منصوبہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی بچانے کے لیے انہیں ماؤں کے ساتھ جسمانی نگہداشت کی سہولت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جدہ میں ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) کے بارے میں چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس کے آخری روز کا ایک منظر۔
Ministry of Health/Saudi Arabia

جدہ کانفرنس ادویات کی کم ہوتی تاثیر پر مشترکہ اقدامات کے عہد پر ختم

ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) کے بارے میں چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس اس پیچیدہ طبی مسئلے سے نمٹنے کے لیے قابل عمل اور ہر شعبے میں لیے جانے والے اقدامات سے متعلق اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ختم ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس جراثیمی مزاحمت کے خلاف سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے چوتھے اعلیٰ سطحی عالمی وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
Minsitry of Health/Saudi Arabia

دواؤں کی تاثیر میں کمی ہر سال 13 لاکھ اموات کا موجب، ڈبلیو ایچ او چیف

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) سے اموات کا محض خدشہ ہی نہیں ہے بلکہ ہر سال 13 لاکھ لوگ دواؤں کے بے اثر ہو جانے کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔