انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

نیو یارک میں لوگ ماہ پرائیڈ مناتے ہوئے۔
UN News/Elizabeth Scaffidi

طبی ڈیٹا اور پرائیوسی انسانی حقوق کونسل میں زیر بحث

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک غیرجانبدار ماہر نے کہا ہے کہ ہماری ڈیجیٹل دنیا میں ذاتی صحت سے متعلق معلومات عام نہ کرنے کے حق کو درپیش بڑھتا ہوا خطرہ پہلے سے غیرمحفوظ لوگوں پر ممکنہ طور سے تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔

یوگا کے نویں عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں لوگ اکٹھے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

خطرناک اور منقسم دنیا میں یوگا کے بیش بہا فوائد

جسم، دماغ اور روح کے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے حکام اور عملے کے ارکان سمیت یوگا کے سینکڑوں شائقین نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے جنوبی سبزہ زار میں جمع ہوئے اور یوگا کا نوواں عالمی دن منایا۔

برص انسانی جسم میں میلانن پگمنٹ کی کمی کے باعث جنم لیتی ہے جس سے جلد، بالوں اور آنکھوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔
WFP

البنزم کے شکار افراد کی ہر شعبہِ زندگی میں شمولیت ہونی چاہیے: یو این

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک ماہر نے کہا ہے کہ برص (البنزم) میں مبتلا افراد کی ہر شعبہ زندگی میں وسیع تر شمولیت سے ان کے لئے خوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

اسقاط حمل کے اختیار کے حامی 2021 میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔
© Unsplash/Gayatri Malhotra

امریکہ: اسقاط حمل کی ممانعت سے لاکھوں خواتین کو خطرہ لاحق

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ جون 2022 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے آئینی حق کی منسوخی کے بعد ملک میں لاکھوں خواتین کو جنسی و تولیدی طبی نگہداشت تک رسائی میں تشویشناک کمی کا سامنا ہے۔

جون میں ماہِ پرائید کے دوران نیویارک کے کرسٹوفر پارک میں ایل جی بی ٹی جھنڈوں کی بہار۔
UN News/Elizabeth Scaffidi

ماہِ پرائید میں یو این ایڈز کا سب کے لیے برابری کا مطالبہ

دنیا جمعرات کو پرائیڈ مہینے کے آغاز کی خوشی منا رہی ہے۔ اس موقع پر 'یواین ایڈز' نے ہم جنس پرست خواتین اور مردوں، دو جنسی رحجان کے حامل، مخنث، کوئیر اور بین جنسی افراد (ایل جی بی ٹی کیو آئی) سے یکجہتی کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

گیمبیا میں اساتو، ماریامہ، اور فاطوماتا کو اب ماہواری کے دوران سکول سے چھٹی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یو این ایف پی اے نے انہیں اور ان جیسی کئی بچیوں کو سینٹری پیڈ اور حیضی حفظان صحت کی دوسری مصنوعات مفت فراہم کی ہیں۔
© UNFPA The Gambia

حیضی حفظان صحت کے دن ماہواری سے متعلق غربت ختم کرنے کا عہد

گیمبیا کی فاطوماتا فیتی کو برسات میں پرانی اور خراب وہیل چیئر پر سفر میں دو گھنٹے لگتے ہیں مگر وہ سینیٹری پیڈ بنانے والے مرکز میں اپنی ساتھی کارکنوں سے مل کر خوش ہیں جہاں انہیں ایسی چیزیں بنانے پر فخر ہے جن سے خواتین کو "حیض کی غربت" پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

ملاوی کے ایک گودام میں تمباکو سے بوریاں بھری جا رہی ہیں۔
© ILO/Marcel Crozet

تمباکو کی بجائے غذائی فصلیں اگائیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک پھیل رہی ہے اور تمباکو نوشی کے باعث سالانہ آٹھ ملین افراد کی موت ہو جاتی ہے۔ ان حالات میں ممالک کو تمباکو کی کاشت کے لئے امداد دینا بند کر کے کسانوں کو خوراک اگانے میں مدد فراہم کرنی چاہئیے۔