انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

ممبئی کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر ٹی بی کے مریض کا معائنہ کر رہا ہے۔
© WHO/David Rochkind

احتیاطی تدابیر کے بغیر تپ دق سے 2035 تک قریباً دس لاکھ اموات کا خدشہ

صحت کے شعبے میں اختراع سے متعلق اقوام متحدہ کے اقدام 'یونائیٹ ایڈ' نے خبردار کیا ہے کہ تپ دق کی ایک سے دوسرے فرد کو منتقلی کا کھوج لگانے اور اس مرض کی روک تھام کے اقدامات پر عملدرآمد میں ناکامی کی صورت میں 2035 تک قریباً ایک ملین اموات ہو سکتی ہیں۔

سیاہ فام خواتین میں دوران زچگی اموات کا آمدنی اور تعلیم کے درجے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
© UNICEF/Zahara Abdul

سیاہ فام خواتین و لڑکیوں کو نظام صحت میں بھی نسل پرستی کا سامنا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں افریقی پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کو صحت کے شعبے میں منظم اور تاریخی نوعیت کی نسلی بدسلوکی کا سامنا ہوتا ہے جس سے ان میں زچگی کے دوران موت کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

تیمور لیسٹے میں ایک چھ سالہ بچی اپنے گھر سے دور واقع نل سے پانی بھر کر لا رہی ہے۔
© UNICEF/Bernadino Soares

پانی اور نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کا بوجھ خواتین و لڑکیوں پر

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں پانی کی فراہمی سے محروم ہر 10 گھرانوں میں سے سات میں پانی بھرنے کی بنیادی ذمہ داری خواتین اور لڑکیوں کے ذمے ہے۔

 زیمبیا میں ایک ماں اپنے چھ ماہ کے بچے کو طبی معائنے کے لیے کلینک لائی ہے۔
© UNICEF/Karin Schermbrucker

بچوں کو زندگی کے ابتدائی سالوں میں بہتر توجہ کی ضرورت، رپورٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسف کی ایک نئی رپورٹ میں خاص طور پر غریب ترین اور انتہائی کمزور ممالک میں طبی حوالے سے بچوں کی بہتر پرورش کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت کو واضح کیا گیا ہے۔ 

شمالی شام میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں ایک بچی اپنے ہاتھ دھوتے ہوئے۔
© UNICEF/Ali Almatar

صاف پانی اور نکاسی آب تک رسائی ہر سال 14 لاکھ زندگیاں بچا سکتی ہے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ ترین رپورٹ اور طبی جریدے دی لینسیٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی کو اب بھی پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور صحت صفائی (واش) کی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔

جارجیا میں ایک سائنسدان تجربہ گاہ میں کووڈ۔19 کے طویل مدنتی اثرات پر تحقیق کر رہی ہیں۔
ADB/Tengo Giorbelidze

کووڈ۔19 کے اثرات یورپ میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیے رکھیں گے

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ کووڈ۔19 اب عالمگیر ہنگامی طبی صورتحال نہیں رہی لیکن اس کے طویل مدتی اثرات اور اس کے ساتھ ایم پاکس اور گرمی کی لہریں موسم گرما کے مہینوں میں یورپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہوئے ہیں۔
© WHO/Fadela Chaib

سعودی عرب: حج پر حکومت اور ڈبلیو ایچ او کے صحت پر مشترکہ اقدامات

حکومت سعودی عرب اور عالمی اداہ صحت اس سال بھی حج کے اجتماع کے موقع پر بیماریوں کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور علاج معالجے میں مدد فراہم کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہوئے ہیں۔

اوزون فاؤنڈیشن سنٹر پر واچراپول کا بلڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
UN News/Daniel Dickinson

تھائی لینڈ: منشیات کے استعمال کے نقصانات کم کرنے کی کوشش

واچراپول مہاپروم کو پان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو بنکاک میں 'یو این او ڈی سی' کے تعاون سے کام کرنے والے غیرسرکاری ادارے 'اوزون' کے زیراہتمام چلائے جانے والے کلینک سے طبی خدمات حاصل کرتے ہیں۔