انسانی کہانیاں عالمی تناظر

معاشی ترقی

ایک مشترکہ تعاون مرکز کے تحت اس معاہدے کی نگرانی کی جاتی ہے تاہم حالیہ ہفتوں میں بحری جہازوں کے معائنوں سے متعلق معاملات کے باعث ان کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

یوکرین اور روس سے اناج و کھاد کی برآمد عالمی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ادارے کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے مابین خوراک اور کھاد کی برآمد کے معاہدوں نے عالمگیر غذائی تحفظ برقرار رکھنے میں ناگزیر کردار ادا کیا اور انہیں قائم رہنا چاہیے۔

تھائی لینڈ کا لوپبوری پراجیکٹ توانائی کے قابل تجدید ذرائع کی ترویج کا اہم حصہ ہے۔
© ADB

ترقیاتی اہداف: ترقی پذیر ممالک کو 4 ٹریلین ڈالر کمی کا سامنا

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے ترقی پذیر ممالک کو قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے لیے سرمایہ کاری میں 2 ٹریلین ڈالر سالانہ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد نہ دی تو ماحول دوست مستقبل ناقابل رسائی رہے گا۔

سیکرٹری جنرل نے ایس سی او رکن ممالک سے کہا کہ وہ منصفانہ عالمگیریت، موسمیاتی انصاف اور عالمگیر مالیاتی اصلاحات کے لیے کام کریں۔
UN Photo/Mark Garten

موسمیاتی بحران سمیت دوسرے چیلینجز سےنمٹنے میں تعاون اہم: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ دنیا بھر میں تقسیم اور ارضی سیاسی کشیدگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انسانیت کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے جہاں دنیا کے پاس مسائل کے حل کی تلاش اور اس مقصد کے لیے متحد ہونے کی طاقت موجود ہے۔

کیری کام سربراہی کانفرنس سے خطاب کے لیے پہنچنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا استقبال ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کے وزیر اعظم کیتھ رؤلی کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

کیری کام اجلاس: موسمیاتی بحران، عالمی قرضے اور ہیٹی زیر بحث

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو میں سوموار کو کیریبین کمیونٹی کی تنظیم ’کیری کام‘ کے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی بحران کے حل، قرضوں سے نجات کے طریقہ کار، اور ہیٹی کو فوری مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

ایک مال بردار جہاز بندرگاہ پر پہنچ رہا ہے۔
© Unsplash

شعبہ جہاز رانی کے لیے ماحول دوست حکمت عملی متوقع

لندن میں جاری کمیٹی برائے تحفظ سمندری ماحول (ایم ای پی سی) کے تازہ ترین اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ عالمگیر جہازرانی کو گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج مرحلہ وار ختم کرنے کی پُرعزم راہ پر ڈالنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی متوقع ہے۔