انسانی کہانیاں عالمی تناظر

معاشی ترقی

تنزانیہ میں خواتین موسم دوست زراعت کے حصے کے طور پر سمندری بوٹیوں کی فصل اٹھا رہی ہیں۔
UN Women/Phil Kabuje

دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں جاننے کی پانچ باتیں

کووڈ۔19 کے زور پکڑنے پر کاروبارِ دنیا بند ہونے کے تین سال بعد اقوام متحدہ اور دیگر شراکت دار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایسے ممالک کی مدد کے لیے تاریخی اہمیت کا ایک نیا عہد کریں گے جن کی کمزوریاں وباء میں کھل کر سامنے آئی ہیں۔

سماجی انصاف
UN News Hindi

سماجی انصاف: ’کمتر‘ سمجھے جانے والے 80 فیصد لوگ جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں

کام اور نسب کی بنیاد پر تفریق ہر جگہ پائی جاتی ہے اور اس سے دنیا بھر میں 260 ملین لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ بوراکومن، دلت، ارو، اوسو، کوئلومبو، رومانی اور دیگر سماجی گروہ اس کی مثال ہیں۔ دنیا کی مجموعی آبادی میں ان کا حصہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ کام اور نسب کی بنیاد پر سماجی تعصب کے شکار لوگوں کی اکثریت یعنی 210 ملین یا 80 فیصد جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو کے ذریعے۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وہ یوکرین اور دنیا بھر کے لوگوں کے مصائب میں کمی لانے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔
© World Economic Forum

یوکرین جنگ: بامعنی امن مذاکرات کا ابھی کوئی امکان نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے کھلے حملے کو ایک سال ہونے کے بعد بھی انہیں جنگی فریقین کے مابین امن کے لیے سنجیدہ بات چیت کے اہتمام کا موقع دکھائی نہیں دیتا۔