انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

موسم اور ماحول

گرمی کی لہروں کا مطلب گرم اور خشک یا گرم اور نمدار موسم کے ایسے ادوار ہیں جو کم از کم دو سے تین روز تک برقرار رہتے ہیں۔
© Unsplash/Derek Thomson

یورپ میں گرمی ہر سال 175,000 اموات کا سبب، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک میں درجہ حرارت میں اضافہ عالمی اوسط سے دو گنا زیادہ ہے جہاں ہر سال گرمی سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر ایک لاکھ پچہتر ہزار لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

عالمی ادارہ محنت کے مطابق دنیا بھر کی 70 فیصد افرادی قوت یا 2.4 ارب لوگوں کو شدید گرمی سے نمایاں خطرات لاحق ہیں۔
© Unsplash/Timo Volz

گوتیرش کا بڑھتی عالمی حدت کے مسئلے سے نمٹنے کے اقدامات پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید گرمی کے تباہ کن اثرات سے تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے جبکہ عالمی حدت میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔

افغانستان میں اس سال مئی میں آئے سیلاب کی تباہی کا ایک منظر۔
© IOM

افغانستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں چالیس افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (یو این ایچ سی آر) افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مدد پہنچانے میں مصروف ہے۔ ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور  340 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ بغلان میں سیلاب سے منہدم ہو جانے والے والا ایک گھر (فائل فوٹو)۔
© UNDP Afghanistan

افغانستان: یو این ادارے متاثرین سیلاب تک امداد پہنچانے میں مصروف

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کا رابطہ دفتر (اوچا) اپنے شراکت داروں کے تعاون سے افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو مدد پہنچانے اور ان کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔

کرپٹو کرنسی اور کرپٹو مائننگ جیسی ٹیکنالوجی کی وجہ سے توانائی کے خرچ میں بہت بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گیا ہے۔
Unsplash/André François McKenz

اے آئی اور کرپٹو کرنسی مائننگ کے ماحول پر ’برے اثرات‘، یو این ادارہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ دو کلوگرام وزنی کمپیوٹر تیار کرنے میں 800 کلوگرام خام مال استعمال ہوتا ہے؟ یا گزشتہ سال بٹ کوائن کی ڈیٹا مائننگ کے لیے درکار توانائی کی مقدار 121 ٹیرا واٹ تک پہنچ گئی تھی جو چھوٹے ممالک میں ہر سال استعمال والی توانائی سے بھی زیادہ ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک کے ہاتھی (فائل فوٹو)۔
Gregoire Dubois

انڈیا: آسام میں طوفانی بارشوں سے 85 افراد ہلاک

انڈیا کی ریاست آسام میں آنے والے شدید سیلاب سے 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 85 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ مہینے یورپی خطے کے جنوب مشرقی علاقوں اور ترکیہ میں درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
© Unsplash/Andrew Seaman

ریکارڈ پر گرم ترین جون اور بڑھتے درجہ حرارت کا مسلسل تیرواں مہینہ

گزشتہ مہینہ معلوم تاریخ کا گرم ترین جون اور متواتر 13واں مہینہ تھا جب زمینی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض کی حدت یونہی بڑھتی رہی تو دنیا کو موسمی شدت کے بدترین واقعات کا سامنا ہو گا۔

جنگلی بلی جو اٹلی اور سلووینیا کے پہاڑوں پر پائی جاتی ہے۔
© Julian Prealps Nature Park

یونیسکو کی حیاتیاتی تنوع کے بقاء کی فہرست میں گیارہ نئے علاقے شامل

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے دنیا بھر میں 11 مقامات کے حیاتیاتی تنوع اور ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے کی اہمیت کے اعتراف کے طور پر انہیں محفوظ حیاتیاتی علاقوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش قازقستان کے دارالحکومت استانا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN

جنگیں ختم کریں اور مل کر دنیا کو لاحق وجودی خطرے سے نمٹیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت میں ہونے والی ترقی کے منفی اثرات سے تحفظ دینے کے لیے تقسیم اور تنازعات پر قابو پانا ہو گا۔