انسانی کہانیاں عالمی تناظر

موسم اور ماحول

کولمبیا میں غیر معمولی بارشوں نے لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Catalina Betancur Sánc

تنازعات و موسمیاتی بحران سے نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ، رپورٹ

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ جنگوں، تشدد اور مظالم سے جان بچا کر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی بڑھتے ہوئے خطرے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش باکو میں جاری کانفرنس کاپ 29 میں شریک ہیں۔
UN Climate Change/Kiara Worth

موسمیاتی بحران: ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد بڑھانے کی ضرورت، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصان اور تباہی سے بچانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی میں اضافہ کریں۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہی ہے۔
UN Climate Change/Habib Samadov

کاپ 29: ماحول دوست فنڈ مستقبل پر سرمایہ کاری ہے خیرات نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے، لوگوں کو موسمیاتی ابتری سے بچانے اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے فوری اقدامات نہ کیے تو دنیا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

سستی اور کم وقت میں تیار ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری کے عمل سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بڑھ رہا ہے۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

سموگ: پاکستانی پنجاب میں بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کی صحت کو سموگ سے سنگین خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے فضائی آلودگی میں کمی لانے کی فوری اور موثر کوششیں کرنا ہوں گی۔

سائمن سٹیئل کاپ 29 کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں ان کے ملک گرینیڈا میں اس سال جولائی میں سمندری طوفان بحرل کی تباہ کاریوں پر مبنی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
UN Climate Change/Kiara Worth

کاپ 29: موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مالی ہدف طے کرنا ضروری، سائمن سٹیئل

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل نے کہا ہے کہ موسمیاتی اقدامات کے لیے نیا پرعزم مالی ہدف طے کرنا ضروری ہے جس سے امیر و غریب تمام ممالک کو فائدہ ہو گا۔

تیرواں عالمی شہرکاری فورم 4 سے 8 نومبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔
UN News/Khaled Mohamed

عالمی شہرکاری فورم: رہائش کے مساوی و منصفانہ مواقعوں پر زور

12واں عالمی شہرکاری فورم مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ختم ہو گیا ہے جس میں رہائش کے عالمگیر بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اور مستحکم شہروں کی خاطر مساوات اور انصاف یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

عالمی شہرکاری فورم کے چوتھے روز گھر بار کھونا موضوع بحث تھا۔
UN News/Khaled Mohamed

عالمی شہر کاری فورم: جنگ زدہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں پر زور

مصر میں جاری 'عالمی شہری فورم' میں جنگ زدہ گنجان آباد علاقوں میں لوگوں کو تحفظ، رہائش اور بنیادی خدمات کی فراہمی اور تباہ شدہ شہری ڈھانچے کی بحالی کے لیے منظم کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

بڑھتے درجہ حرارت کا مطلب موسموں کی اور آفات کی شدت میں اضافہ ہے۔
WMO/Caio Graco

سال 2024 گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑنے کی طرف گامزن، موسمیاتی ادارہ

دنیا اس وقت غیر معمولی حرارت کا سامنا کر رہی ہے اور اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ سال 2024 گزشتہ سال کے ریکارڈ کو توڑ کر دنیا کے لئے گرم ترین سال بن جائے۔ یہ نئے اعداد و شمار عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے COP29 کانفرنس سے قبل جاری کئے ہیں جو باکو آذربائیجان میں منعقد ہو رہی ہے۔

امریکہ کے علاقہ الاسکا میں ایک بچی پگھلتی برف کے ایک ٹکڑے پر کھڑی ہے۔
UNICEF/Vlad Sokhin

تباہ کن موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنے کی ہنگامی ضرورت

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے ماحول، لوگوں کی زندگی اور روزگار پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ممالک کو اس سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے بہرصورت ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔