انسانی کہانیاں عالمی تناظر

موسم اور ماحول

فرانس کے برف پوش پہاڑوں پر لوگ اسکی کرتے ہوئے۔
© Unsplash/Joan Oger

موسمیاتی تبدیلی کے سرمائی کھیلوں پر اثرات بارے آگہی پھیلانے کا معاہدہ

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) اور انٹرنیشنل سکی اینڈ سنوبورڈ فیڈریشن (ایف آئی ایس) نے سرمائی کھیلوں اور سیاحت پر موسمیاتی تبدیلی کے نقصان دہ اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے شراکت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیپال میں آنے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک بپھرا ہوا دریا دارالحکومت کھٹمنڈو سے گزر رہا ہے۔
© UNICEF/Laxmi-Prasad-Ngakhusi

نیپال: ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں سینکڑوں ہلاک

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ نیپال میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے نتیجے میں 35 بچوں سمیت 215 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ںیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

موسمیاتی بحران اور عدم مساوات پر توجہ کی ضرورت، نیپالی وزیراعظم

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ دنیا ایک تاریخی موڑ پر کھڑی ہے جہاں امیر اور غریب، ہم آہنگی اور نفرت اور معاشی ترقی و ماحولیاتی تباہی کے تضادات پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں ایک مسجد جزوی طور پر پانی میں ڈوب گئی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Arimacs Wilander

اربوں لوگوں کے تحفظ کے لیے اونچی ہوتی سطح سمندر کو روکنا ہوگا، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو بڑھتی سطح سمندر سے تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ اربوں لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کو غرقاب ہونے نہیں دیا جا سکتا۔

اوزون کی تہہ ماحول کے تحفظ میں اہم ہے۔
UN Photo/R. Kollar

موسمیاتی تبدیلی: اوزون تہہ مکمل بحالی کے راستے پر گامزن

عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ کرہ ارض کے گرد اوزون گیس کی تہہ طویل مدتی بحالی کی جانب درست سمت میں گامزن ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

مٹی کے بغیر پودے اگانے کی ٹیکنالوجی کے ذریعے  زراعت میں 90 فیصد تک پانی اور 25 فیصد تک کھادوں کی بچت ہو سکتی ہے۔
FAO-Pakistan

پاکستان: مصنوعی ذہانت پر مبنی سمارٹ فارمنگ سے ’وسائل کی بچت‘

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سمارٹ فارمنگ کا ایسا نمونہ تیار کیا گیا ہے جس سے پانی اور کھادوں کی بچت کرتے ہوئے کم رقبے پر بڑی فصل اگا کر بہت سے زرعی و ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

'ایف اے او' درست موسمیاتی معلومات کے حصول اور تجزیے کے لیے جنوبی پنجاب اور سندھ میں 3 ایڈی کوویریئنس فلکس ٹاور نصب کرے گا۔
FAO-Pakistan

ایف اے او کا پاکستان میں موسمیاتی پیشنگوئی کا نظام جدید کرنے کا منصوبہ

عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) پاکستان میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے 24 اضلاع میں موسمیاتی پیشنگوئی کے جدید نظام کو وسعت دے رہا ہے جس کی بدولت سیلاب اور خشک سالی سے بروقت آگاہی، آبپاشی کی بہتر منصوبہ بندی اور زرعی پیداوار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

اس سال مئی میں سمندری طوفان ریمل نے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی تھی۔
© UNICEF/Salahuddin Ahmed Paulash/Drik

بنگلہ دیش سیلاب: بیس لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں جہاں پانی دیہات، لوگوں کے گھروں اور سکولوں کو بہا لے گیا ہے۔