انسانی کہانیاں عالمی تناظر

موسم اور ماحول

برونڈی میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالے اُبل پڑے ہیں اور پانی ان کے کناروں سے بہہ کر شہری علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔
© UNHCR/Bernard Ntwari

مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر

مشرقی افریقہ میں غیرمعمولی اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں برونڈی، کینیا، روانڈا، صومالیہ، ایتھوپیا اور تنزانیہ میں ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جہاں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے متاثرین کو مدد اور تحفظ پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

برونڈی کی یہ خاتون سیلاب میں اپنا گھر بہہ جانے کے بعد بوجمبورا میں رشتہ داروں کے ہاں ٹھہری ہوئی ہیں۔
© UNHCR/Bernard Ntwari

مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار مشرقی افریقہ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچا رہے ہیں جہاں شدید موسمی کیفیات مارچ سے اب تک 350 جانیں لے چکی ہیں۔ سمندری طوفان ہڈایا کی آمد سے خطے میں مزید بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

مشرقی چین میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا ایک منصوبہ۔
© Ruichen Hu

ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے لیے درکار معدنیات کے حصول اور استعمال میں شفافیت، استحکام اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کا اقدام شروع کیا ہے۔

سمندری طوفانوں نے فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/David Hogsholt

ایشیا موسمیاتی تبدیلی اور شدت سے بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او رپورٹ

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ قدرتی آفات ایشیا میں آئیں اور یہ براعظم عالمی اوسط کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔

سال 2022 میں پاکستان میں آئے غیر معمولی سیلاب سے لاکھوں بچے نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔
© UNICEF/Loulou d'Aki

موسمی تغیر سے پاکستانی بچوں کی صحت و زندگی کو خطرات لاحق، یونیسف

زمین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں بچوں کو موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی سے تحفظ دینے کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بے موسمی بارشوں سے ملک میں بچوں کی صحت و زندگی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔

بلند درجہ حرارت اور تیز ہواؤں سے یونان کے شہر ایتھنز میں آگ بھڑکی ہوئی ہے (فائل فوٹو)۔
© Unsplash/Anasmeister

یورپ میں گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات میں اضافہ، ڈبلیو ایم او

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں گزشتہ سال یورپ کو بڑے پیمانے پر سیلابی کیفیات اور شدید گرمی کی لہروں کا سامنا رہا جس سے لاکھوں افراد کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

دبئی میں موسم پر اقوام متحدہ کی کانفرنس ’کاپ28‘ کے موقع پر سو فیصد بجلی پر چلنے والی بس بھی نمائش میں رکھی گئی تھی۔
COP28/Anthony Fleyhan

نقل و حمل کے پائیدار ذرائع کے لیے اختراعی طریقے اپنانے پر زور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے سے ماحول کو ہونے والے نقصان میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ دنیا موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے ماحول دوست اور خوشحال مستقبل تخلیق کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔