موسمیاتی بحران میں زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے اداروں نے بدترین صورت اختیار کرتی موسمیاتی تباہی کے باعث حاملہ خواتین، نومولود اور چھوٹے بچوں کی صحت کو لاحق سنگین خطرات پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے بدترین صورت اختیار کرتی موسمیاتی تباہی کے باعث حاملہ خواتین، نومولود اور چھوٹے بچوں کی صحت کو لاحق سنگین خطرات پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ معدنی ایندھن کی صورت میں موسمیاتی بحران کی زہریلی جڑ کو اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔
پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف بین الاقوامی معاہدے کے لیے مذاکرات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری ہیں۔ اس دوران معاہدے کے ابتدائی مسودے پر غور کیا جا رہا ہے جسے آئندہ برس حتمی شکل دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ 2022 میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ فضا میں خارج ہونے والی ان گیسوں کی مقدار متواتر بڑھ رہی ہے اور اس میں کمی آنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ رواں ماہ دبئی میں ہونے والی 'کاپ 28' کانفرنس کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدوں اور ان پر عملدرآمد کے مابین فرق ختم کرنے کا موقع ہونا چاہیے۔
پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف عالمی معاہدے کی تیاری کے لیے بات چیت کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری ہے جہاں دنیا بھر کے رہنما اس مسئلے سے نمٹنے کا طریقہ وضع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
دنیا بھر میں 73 کروڑ 90 لاکھ یا ایک تہائی بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں پانی کی شدید یا انتہائی شدید درجے کی قلت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس تشویش ناک تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
اکتوبر نے بلند درجہ حرارت کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کے بعد 2023 تقریباً یقینی طور پر معلوم تاریخ کا گرم ترین سال ہو گا۔ درجہ حرارت میں یہ اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ گرمی میں اضافے کا باعث بننے والے ال نینو اثرات آئندہ برس بھی برقرار رہیں گے۔
اقوام متحدہ کےا دارہ ماحولیات (یو این ای پی) نے بتایا ہے کہ معدنی ایندھن کی پیداوار میں کمی لانے کے وعدوں کے باوجود دنیا بھر میں حکومتی پالیسیوں کے باعت 2030 میں یہ پیداوار اور بھی بڑھ جائے گی جس کے انسانوں اور زمین پر بدترین اثرات ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ نیپال کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے جنہیں سردی کے موسم میں ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کرنا ہو گی۔