انسانی کہانیاں عالمی تناظر

موسم اور ماحول

توانائی کے متبادل ذرائع ماحول کے لیے نقصان دہ معدنی ایندھن سے حاصل کی گئی توانائی پر انحصار کم کر سکتے ہیں۔
© Unsplash/Fabian Wiktor

ہنگامی موسمیاتی اقدامات سے سب کے لیے زندگی ممکن ہو سکتی ہے

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کی ''رپورٹوں کی رپورٹ'' میں متعدد ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور انسانی سرگرمیوں سے آنے والی موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے فی الفور اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

اومان کے صحرا میں بارش کر پانی ایک جگہ اکٹھا ہے۔
WMO/Said Alshukaili

گلوبل وارمنگ کے خاتمے کے لیے سائنسی حقائق ماننا ضروری: گوتیرش

موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل کے نئے اجلاس کے آغاز پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی حدت میں فوری کمی لانے کے لیے دنیا کے رہنماؤں کو ٹھوس سائنسی رہنمائی پر دھیان دینا اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔

موزمبیق میں بچے طوفان فریڈی سے تباہ ہو جانے والے اپنے سکول کے پاس کھڑے ہیں۔
© UNICEF

فریڈی ریکارڈ توڑ طوفان بننے کی راہ پر: ڈبلیو ایم او

عالمی موسمیاتی دفتر (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ منطقہ حارہ کا طوفان فریڈی اب تک اپنی نوعیت کا طویل ترین طوفان بن سکتا ہے جس نے حالیہ کئی ہفتوں کے دوران مڈغاسکر اور موزمبیق میں دوسری مرتبہ لوگوں کے لیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

یونیسف کا عملہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گاؤں مٹھو ببر میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
© UNICEF/Arsalan Butt

پاکستان: سیلاب کے چھ ماہ، اقوام متحدہ امدادی کاموں میں بدستور مصروف عمل

پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے چھ ماہ کے عرصے میں اقوام متحدہ کے ادارے اور ان کے شراکت دار 7 ملین سے زیادہ لوگوں کو خوراک اور دیگر ضروری خدمات پہنچا چکے ہیں جو کہ حکومت کے زیرقیادت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا حصہ ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلی فضاء سے ٹنوں کے حساب سے کاربن جذب کرتی ہے۔
19-10-14-Whale-Ocean-Nature-thomas-kelley.jpg

سمندروں میں حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کا تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رکن ممالک کو قومی دائرہ اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور پائیدار استعمال یقینی بنانے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر مبارک پیش کرتے ہوئے اسے بیس سالہ مذاکرات کے بعد اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

کینیا کے مسائی مارا نیشنل پارک میں چیتے گھات لگائے بیٹھے ہیں۔
© UNEP/Duncan Moore

جنگلی حیات کے تحفظ میں مشترکہ کاوشیں انتہائی اہم

جمعے کو منائے جانے والے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے اداروں کے رہنماؤں نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں اور پودوں کے تحفظ کے لیے دلیرانہ اقدامات اور مزید موثر شراکتوں کے لیے کہا ہے۔