انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

موسم اور ماحول

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یہ لڑکے گھریلوں برتنوں کو کشتی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Asad Zaidi

پاکستان سیلاب کا ایک سال: گوتیرش کی عطیہ دہندگان سے وعدے نبھانے کی اپیل

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس آفت کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے عطیہ دہندگان اور عالمی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے فوری طور پر پورے کریں۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نیویارک کے سنٹرل پارک میں ’گلوبل سٹیزن فیسٹیول‘ سے خظاب کر رہی ہیں۔
UN News/Nathan Beriro

پائیدار ترقی کی طرف پیش قدمی تیز کرنے کا یہی وقت ہے: امینہ محمد

اقوام متحدہ کے مقاصد کی حمایت میں کام کرنے والے ہزاروں افراد، فنکار، بااثر شخصیات اور شہری تیز بارش کے باوجود ہفتے کی رات نیویارک کے معروف سنٹرل پارک میں جمع ہوئے جہاں نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے لوگوں کو تبدیلی کے لیے متحرک ہونے کو کہا۔

متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

ہمارا انتخاب امن، راستہ ترقی، اور نظر مستقبل پر ہے: نمائندہ یو اے ای

متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی کا کہنا  ہے کہ ان کا ملک اس بات پر کامل یقین رکھتا ہے کہ مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، انتہا پسندی، نسل پرستی اور نفرت انگیزی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے۔

شمال مشرقی لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے تینتالیس ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
© USAR Spain

لیبیا کے سیلاب متاثرین ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً دو ہفتے پہلے سمندری طوفان ڈینیئل میں بچ جانے والے لیبیا کے ہزاروں لوگوں کے لیے بعد از صدمہ دباؤ اور ذہنی تناؤ ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کا انہیں روزانہ سامنا ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں سربراہان مملکت، کاروباری رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔
© UN News/Anton Uspensky

موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی عزائم سے متعلق پہلی کانفرنس کے لیے نیویارک میں جمع منصوبہ ساز اور عملدرآمد کرنے والے سیاست دانوں، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ "ہولناک گرمی ہولناک اثرات مرتب کر رہی ہے۔"

طوفانی سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنا میں تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Abdulsalam Alturki

مراکش اور لیبیا میں اقوام متحدہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں

اقوام متحدہ میں امدادی امور کے دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ مراکش اور لیبیا میں دو مختلف طرح کی تباہی اور سوگوار خاندانوں کو درپیش ناقابل بیان صدمے کے بعد اقوام متحدہ متاثرین کے لیے امدادی کوششوں کو متحرک کر رہا ہے۔

طوفانی سیلاب کے بعد لیبیا کے شہر درنا کا ایک منظر۔
© UNICEF/Abdulsalam Alturki

لیبیا: طوفانی سیلاب سے متاثرہ اڑھائی لاکھ افراد کی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کے امدادی کارکن لیبیا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے ہزاروں متاثرین کو اشد ضروری مدد پہنچانے کے لیے ہرممکن تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اس سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید ہزاروں لاپتہ ہیں۔

زیمبیا کی ایک خاتون کسان اپنے سورج مُکھی کے کھیت میں کام کرتے ہوئے۔
© UNICEF/Karin Schermbrucker

پائیدار ترقی پر یو این کانفرنس دنیا کو کیسے بدلنا چاہتی ہے؟

پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے بارے میں 18 اور 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس نیویارک میں اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے کا اہم ترین پروگرام ہو گا جس میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوں گے۔