انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

مشرق وسطیٰ

غزہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: اسرائیل سے امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے 15 اداروں کے سربراہوں نے اسرائیل سے غزہ میں اور وہاں پھنسے 22 لاکھ لوگوں کو ضروری مدد پہنچانے والے امدادی کارکنوں پر حملے بند کرنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خواتین اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے عزیزوں کی موت پر نوحہ کناں ہیں۔
© UN Women/Samar Abu Elouf

انروا پر اسرائیلی پابندی سے غزہ میں امداد کی فراہمی بند ہونے کا خطرہ، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندی کے لیے اسرائیل میں منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہوا تو غزہ کے لوگوں کو اشد ضروری مدد کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بند ہو جائے گا۔

لبنان کے حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگ جان بچانے کے لیے ہمسایہ ملک شام پہنچ رہے ہیں جو کئی سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔
© UNHCR/Hameed Maarouf

لبنان: اسرائیلی جارحیت اور انخلاء کے حکم پر ہزاروں لوگ دربدر

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے فضائی و زمینی حملوں میں ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انخلا کے احکامات نے ہزاروں لوگوں کو دربدر کر دیا ہے۔

جان بچانے کے لیے غزہ کے الزیتون علاقے سے ایک خاتون کسی محفوظ علاقے کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
© UN Women/Samar Abu Elouf

یو این ادارے انروا پر اسرائیلی پابندی کا فلسطینیوں پر کیا اثر ہوگا؟

اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے خلاف دو قوانین منظور کیے ہیں جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی سرگرمیاں بند ہو جائیں گی۔ جانیے کہ یہ قوانین کیا ہیں اور انہیں نافذ کرنے سے کیا ہو گا۔

اسرائیلی حملوں کے پیش نظر غزہ کے کمال عدوان ہسپتال سے مریضوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
© WHO

غزہ: جان بچا کر بھاگنے والے بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ، یو این حکام

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے شمالی غزہ کے حالات کو انتہائی مایوسانہ اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بمباری سے جان بچا کر بھاگنے والے لوگوں پر بھی بم برسائے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث جاری ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

امدادی ادارے ’انروا‘ پر اسرائیلی پابندی پر سلامتی کونسل کو تشویش

سلامتی کونسل نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندیوں کے قوانین کی منظوری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو کام سے روکے جانے کے لاکھوں فلسطینیوں پر سنگین اثرات ہوں گے۔

امدادی اداروں کی طرف سے ملنے والی خوراک کی مقدار کم جبکہ ضرورت مند زیادہ ہیں (فائل فوٹو)۔
© WFP/Ali Jadallah

غزہ: خوراک کی کمی قحط کا سبب بننے کا خطرہ، ڈبلیو ایف پی

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بہت جلد قحط پھیل سکتا ہے اور سردیوں کی آمد پر علاقے میں خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کی کمی کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

غزہ میں مسلسل نقل مکانی، بے گھری، اور تباہ کاری کے درمیان بچوں کو انروا کی طرف سے ضروری نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
© UNRWA

امدادی ادارے ’انروا‘ کا کوئی متبادل نہیں، یو این اعلیٰ اہلکار

اقوام متحدہ کے حکام نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (انروا) کے بے بدل کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی کے لیے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں منظور کردہ قوانین کے نفاذ سے غزہ میں لوگوں کے مسائل مزید شدت اختیار کر جائیں گے۔

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری ایران کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

ایران اسرائیل کشیدگی غیر معمولی بحران کا سبب بننے کا خطرہ، خالد خیری

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے پورا خطہ غیرمعمولی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

انرا کا عملہ اقوام متحدہ کے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر غزہ میں پولیو کے خلاف مہم کے دوران بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا رہے ہیں۔
© UNRWA

امدادی ادارے ’انرا‘ پر اسرائیلی پابندی یو این چارٹر کی خلاف ورزی، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیل کی جانب سے ادارے پر پابندی عائد کیے جانے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطرناک مثال قائم ہوئی ہے۔