انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

نقورہ میں یونیفیل کے ہیڈکوارٹر کے صحن پر بم گرنے کے بعد گڑھا پڑا گیا (فائل فوٹو)۔
© UNIFIL

لبنان: امن کاروں کی چوکیوں کو بار بار نشانہ بنانے پر اسرائیل کی مذمت

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اپنی چیک پوسٹ کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نقصان پہنچائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی پامالی قرار دیا ہے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے انرا کے سربراہ فلپ لازارینی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: ’انرا‘ مخالف اسرائیلی قانون سازی خطرناک رحجان، لازارینی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انرا) کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قوانین امدادی کارروائیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن یونیفیل کی ایک اہلکار جنوبی لبنان میں بلیو لائن پر گشت کر رہی ہیں۔
© UNIFIL/Pasqual Gorriz

جانیے کہ یو این امن کاروں کا اسرائیل لبنان سرحد پر کیا کام ہے؟

لبنان میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کا مشن (یونیفیل) 'بلیو لائن' پر کام کر رہا ہے جو 1970 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی عارضی سرحد بھی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں اس مشن کی ذمہ داریوں میں ایک اور سال کے لیے توسیع کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نیو یارک میں صحافیوں کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بارے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

امدادی ادارے ’انرا‘ پر مجوزہ اسرائیلی پابندیاں نقصان دہ ثابت ہونگی، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ادارے (انرا) پر پابندیوں کے لیے پیش کیے جانے والے قوانین تباہ کن نتائج کے حامل ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اکتوبر 7 برسی: گوتیرش کا یرغمالیوں کی رہائی اور امن کوششوں کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے بھر کے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انڈیا سے تعلق رکھنے والے یونیفیل کے امن کار جنوبی لبنان میں بلیو لائن پر گشت کر رہے ہیں۔
© UNIFIL/Pasqual Gorriz

لبنان اسرائیل کشیدگی: امن کاروں کا فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کا عزم

قیام امن کے امور پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ژاں پیئر لاکواء نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بلیو لائن پر اقوام متحدہ کے امن اہلکار بدستور موجود رہیں گے اور جب تک حالات نے اجازت دی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سفارتکاری بہتر ہتھیار کیونکہ آگ کو آگ سے بجھانا ناممکن، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان نے عالمی مسائل پر قابو پانے کے لیے کثیرفریقی نظام کو مضبوط اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

بے لگام اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک، شام

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر بلاروک و ٹوک جارحیت سے مشرق وسطیٰ خطرناک کشیدگی کا شکار ہو رہا ہے جس کے پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لیے ناقابل تصور نتائج برآمد ہوں گے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

بحرانوں کے حل کی بجائے عالمی برادری خاموش تماشائی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ دنیا میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں اور عالمی برادری ان کے ٹھوس حل نکالنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر کے امریکہ نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی، عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ عالمی برادری اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس سے اقوام متحدہ کی رکنیت واپس لی جائے۔