انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

مشرق وسطیٰ

خانہ جنگی میں شام کے علاقہ حلب کا بیشتر حصہ کھنڈر میں بدل چکا ہے۔
© UNOCHA

شام: تازہ کشیدگی میں طبی سہولتیں بھی نشانہ، ہلاکتوں میں اضافہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں زور پکڑتے تشدد کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہو رہی ہے۔ اس لڑائی میں طبی سہولیات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

شام کے علاقے حلب، ادلب اور حمہ میں سلامتی کے خدشات کے باعث امدادی سرگرمیاں بڑی حد تک معطل ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

حلب میں فوری فائربندی اور فریقین سے عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمال مغربی شام میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لڑائی کو فی الفور روکنے اور فریقین پر بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ امینہ محمد غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN News

فلسطینیوں کی تکالیف کے خاتمہ کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غزہ کی صورتحال کو ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی لوگوں کی تکالیف کا خاتمہ کرنے اور مزید تباہی کو روکنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

حلب میں لڑائی کے بعد تباہی کی ایک تصویر (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام کے علاقے حلب میں بڑھتی کشیدگی پر یو این حکام کو تشویش

شام کے علاقے حلب میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کا انسانی بحران بڑھنے اور علاقائی استحکام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔