شام: بے گھر لوگوں کو خوراک مہیا کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر درکار
اقوام متحدہ کا پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) شام میں 28 لاکھ بے گھر لوگوں کو غذائی تحفظ کی فراہمی کے اقدامات میں اضافہ کر رہا ہے جس کے لیے اسے آئندہ چھ ماہ میں 250 ملین ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔