انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا کہ 'انروا' کے خلاف سفارتی اور سیاسی مہم کے نتیجے میں نچلی سطح پر کام کرنے والا اس کا عملہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔
UN Photo/Mark Garten

امدادی ادارے ’انروا‘ کا متبادل صرف ایک مؤثر ریاست ہو سکتی ہے، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غزہ میں 100 سے زیادہ ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے کو لوٹ لیا گیا ہے جس سے علاقے میں نظم و نسق کے مکمل خاتمے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل میریانو گروسی نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزیشکیان سے بھی ملاقات کی۔
© IAEA

ایرانی جوہری تنصیبات کی نگرانی پر ٹھوس پیش رفت ضروری، گروسی

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حفاظتی اقدامات اور ان کے بارے میں تصدیق و نگرانی کے دیگر امور پر ٹھوس پیش رفت ضروری ہے۔

لبنان میں جنگ سے بھاگ کر لوگ ہمسایہ ملک شام جانے کے لیے سرحد پر بیٹھے ہیں۔
© UNICEF/Fouad Choufany

لبنان: جنگ میں گھر بار چھوڑنے پر مجبور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے تحفظ کے لیے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد متواتر بڑھ رہی ہے اور گھر بار چھوڑ کر محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے۔

UN News

انٹرویو: ایران میں قومی سلامتی کے نام پر شہری آزادایاں محدود، مائی ساتو

ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی غیرجانبدار اطلاع کار مئی ساتو نے کہا ہے کہ ملک میں شہری آزادیاں سکڑ رہی ہیں جہاں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو قومی سلامتی کے نام پر ہدف بنایا جا رہا ہے۔

یونیفیل کا عملہ بلیو لائن کے قریب  بمباری سے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹا رہا ہے۔
© UNIFIL

لبنان: بلیو لائن اور شہری علاقوں پر اسرائیلی بمباری بلا توقف جاری

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی سرحد کے متوازی 'بلیو لائن' پر اس کی تنصیبات اور چیک پوسٹوں پر متواتر حملے ہو رہے ہیں جبکہ لبنان بھر میں شہری علاقوں پر اسرائیل کی مہلک بمباری میں بھی تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔

غزہ میں نقل مکانی پر مجبور بے گھر افراد میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔
© UNRWA

غزہ: امداد کی فراہمی میں اسرائیلی رکاوٹیں بھوک اور بیماریوں کا موجب

غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں حائل کڑی رکاوٹوں کے باعث بڑے پیمانے پر بھوک پھیل رہی ہے۔ علاقے میں قحط کے سنگین خطرے کے پیش نظر منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔