انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

بیروت شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد لوگ ملبے میں سے اپنا سامان تلاش کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Dar al Mussawir/Ramzi Haidar

جنگ سے بچنا اور لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل جنگ سے ہر صورت بچنا اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔