انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Loey Felipe

یونیفیل امن کاروں پر حملے ممکنہ جنگی جرائم، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان میں ادارے کی عبوری فورس (یونیفیل) پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسی کارروائیاں جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔

غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال کا صحن بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنا ہے جہاں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔
© UNRWA

غزہ: اسرائیلی بمباری کے دوران انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع

غزہ میں ہزاروں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ وسطی علاقے دیر البلح میں اس اقدام کے لیے انتظامی مراکز کا کام دینے والے ایک سکول اور ہسپتال پر حملوں کے بعد مہم کی کامیابی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

یمن کے شہر تعز کا  علاقہ الجمالیہ طویل خانہ جنگی میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔
© WFP/Mohammed Awadh

یمن: یو این اور شراکت داروں کا اپنے زیر حراست اہلکاروں کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے سربراہوں نے یمن میں حوثیوں کے زیرحراست اپنے عملے کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں بعض اہلکاروں پر مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

یونیفیل کے اہلکار بکتر بند گاڑیوں میں اسرائیل لبنان عارضی سرحد بلیو لائن کے قریب گشت کر رہے ہیں۔
UN Photo/Pasqual Gorriz

لبنان: یونیفیل نے امن کاروں پر حملوں کی اسرائیل سے وضاحت طلب کر لی

اسرائیل کی فوج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے اڈے کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔ حملہ آور ٹینکوں کی گولہ باری سے 15 اہلکار متاثر ہوئے ہیں جبکہ یونیفیل نے اسے بین الاقوامی قانون کی پامالی قرار دیا ہے۔

لبنان اسرائیل عارضی سرحد پر تعینات یونیفیل اہلکار (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Pasqual Gorriz

لبنان: گوتیرش کی یو این امن کاروں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن کاروں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسی کارروائیوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بنے غزہ کی گلیوں میں سے گزر رہی ہیں۔
© UNRWA

عالمی کثیر فریقی نظام کو غزہ میں جاری ’نسل کش کارروائی‘ سے خطرہ، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں نسل کش حملوں، نسلی بنیاد پر تطہیر اور فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے اقدامات سے بین الاقوامی کثیرفریقی نظام کی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے۔

جنوبی لبنان میں بلیو لائن کے قریب گشت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشن یونیفیل کا اہلکار ایک مقامی شخص سے بات کر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/John Isaac

لبنان: یو این امن کاروں کو دوبارہ نشانہ بنانے پر اسرائیلی فوج کی مذمت

لبنان میں اقوام متحدہ کے امن کار مسلسل دوسرے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔ ادارے کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ہلاکتیں، تباہی اور جارحیت بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ خطے میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

جنوبی بیروت میں لوگ یو این اداروں کی طرف سے تقسیم کی جانے والی اشیائے ضروریہ وصول کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Fouad Choufany

لبنان: طبی مراکز اور عملہ بھی اسرائیلی بمباری کا شکار، یو این ادارے

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان میں طبی مراکز اور ان کا عملہ بھی اسرائیل کی فضائی بمباری سے محفوظ نہیں ہیں۔ اب تک ایسے 38 حملوں میں 92 طبی کارکنوں کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔

یونیفیل کے اہلکار جنوبی لبنان میں گشت کر رہے ہیں۔
© UN Photo/Pasqual Gorriz

اسرائیلی فوج کی لبنان میں یو این امن کاروں پر فائرنگ

لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کی نگران چوکی پر اسرائیلی فوج کے حملے میں دو امن اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے میں چوکی پر نگرانی کے لیے قائم ٹاور کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے انرا کے سربراہ فلپ لازارینی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: ’انرا‘ مخالف اسرائیلی قانون سازی خطرناک رحجان، لازارینی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انرا) کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قوانین امدادی کارروائیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔