غزہ: اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد کو شدید بھوک کا سامنا
غزہ میں 18 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انتہائی خطرناک درجے کی بھوک کا سامنا ہے جہاں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 70 فیصد زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے اور روزگار ختم ہو گئے ہیں۔
غزہ میں 18 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انتہائی خطرناک درجے کی بھوک کا سامنا ہے جہاں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 70 فیصد زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے اور روزگار ختم ہو گئے ہیں۔
شمالی لبنان میں انتہائی معتدی ہیضے میں مبتلا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے باعث بے گھر ہونے والے لوگوں کی صحت و زندگی کو اس مہلک بیماری سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایران سے کہا ہے کہ وہ یمن میں زیر حراست ادارے کے عملے کی رہائی کے لیے حوثیوں پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات دن بدن بدترین ہوتے جا رہے ہیں جہاں انسانی امداد بند ہے، ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہو رہا ہے اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے حکام نے لبنان میں جاری اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں ضروری خدمات کی فراہمی بند ہونے کو ہے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی یمن کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے جہاں تمام تر مشکلات کے باوجود امن کا قیام اب بھی ممکن ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی لبنان میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آج ہونے والے اس حملے میں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیئر لاکوا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بلیو لائن کو چھوڑ دینے کے مطالبے کے باوجود لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) اپنی جگہ پر موجود رہے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمالی غزہ میں اسرائیل فوج کی شدید عسکری کارروائیوں اور ان میں بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے لبنان میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ جاری رہی تو مستقبل قریب میں مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔