غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی، گوتیرش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمالی غزہ میں حالیہ ہلاکتوں اور تباہی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں بین الاقوامی انسانی قانون کو پامال کیا جا رہا ہے۔