انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سفارتکاری بہتر ہتھیار کیونکہ آگ کو آگ سے بجھانا ناممکن، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان نے عالمی مسائل پر قابو پانے کے لیے کثیرفریقی نظام کو مضبوط اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

بے لگام اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک، شام

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر بلاروک و ٹوک جارحیت سے مشرق وسطیٰ خطرناک کشیدگی کا شکار ہو رہا ہے جس کے پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لیے ناقابل تصور نتائج برآمد ہوں گے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

بحرانوں کے حل کی بجائے عالمی برادری خاموش تماشائی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ دنیا میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں اور عالمی برادری ان کے ٹھوس حل نکالنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر کے امریکہ نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی، عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ عالمی برادری اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس سے اقوام متحدہ کی رکنیت واپس لی جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا ایک منظر
UN Photo/Eskinder Debebe

مسئلہ فلسطین پر یو این جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دوبارہ شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 10واں ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس میں فلسطین نے اپنے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ایک سال میں ختم کرنے کی قرارداد پیش کی ہے۔