انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

انخلاء کے اسرائیلی حکم کے بعد خان یونس میں پناہ لیے ہوئے ہر عمر کے فلسطینیوں کو ایک بار پھر غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔
© UNRWA

غزہ: انخلاء کے اسرائیلی حکم پر لوگ پناہ اور اشیائے ضروریہ سے محتاج

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے احکامات پر غزہ میں ہزاروں لوگ مغربی علاقے المواصی کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث شہریوں کو سنگین طبی خطرات کا سامنا ہے۔

حالیہ جنگ کے دس مہینوں میں محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں لوگوں کو بارہا نقل مکانی کرنی پڑی ہے جس سے بچوں کی نشوونما و تعلیم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

مشرق وسطیٰ میں پھیلتی کشیدگی کے بچوں کی زندگیوں پر بھیانک اثرات، یونیسف

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور حملوں سے علاقے میں بچوں کی زندگیوں پر خوفناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

غزہ میں نو مرتبہ نقل مکانی پر مجبور ہونے والی 23 سالہ سارہ الشامالی نوجوانوں کی مقامی غیرسرکاری تنظیم 'شارق یوتھ فورم' کے ساتھ رضاکار کے طور پر کام کرتی ہیں۔
© Sharek Youth Forum

غزہ کے نوجوانوں میں امید اور قیادت کی ترویج

جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (یو این ایف پی اے) غزہ میں لاکھوں بچوں سمیت نوعمر افراد کو نفسیاتی مدد کی فراہمی، ذہنی دباؤ سے چھٹکارا دلانے اور صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو بحالی میں مدد دے رہا ہے۔

اس سال مئی میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی نقل مکانی پر مجبور بے گھر لوگوں کی ایک پناہ گاہ۔
© WFP/Ali Jadallah

غزہ: سکولوں اور پناہ گاہوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں پر تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے غزہ میں سکولوں پر اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 163 پناہ گزین ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ چمران۔
© Unsplash/Arman Taherian

ایران: مظاہرین پر کریک ڈاؤن میں اقلیتیں زیادہ متاثر، یو این ماہرین

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کے مقرر کردہ تحقیقاتی مشن نے بتایا ہے کہ ایران میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف حکومت کی سخت کارروائی سے ملک کی نسلی و مذہبی اقلیتیں غیرمتناسب طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

رائے اور اظہار کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار آئرین خان (فائل فوٹو)۔
UN Photo

غزہ: الجزیرہ کے صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق ماہر

رائے اور اظہار کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار آئرین خان نے غزہ میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کے صحافی اسماعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی کی ہلاکت کو اسرائیل کا دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نیویارک میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔
United Nations

اسرائیل پر اکتوبر 7 حملوں میں ممکنہ کردار پر انرا کے نو اہلکار برخاست

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنے امدادی ادارے (انرا) کے نو اہلکاروں کو اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں میں ان کے مبینہ کردار کی بنا پر نوکری سے برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے رفع میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© OHCHR

وولکر ترک کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری طور پر کم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو فوری کم کرنے کے لیے تنازع کے تمام فریقین اور ان پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے فعال کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔

عراق کے علاقے سنجر میں ایک یزیدی پناہ گزین خاندان (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA/Manja Vidic

عراق میں یزیدیوں پر داعش کے مظالم کا احتساب ضروری، تحقیقاتی کمیشن

دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں عراق میں سیکڑوں یزیدی لوگوں کی ہلاکت کے واقعات کو دس سال مکمل ہونے پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ ان مظالم پر انصاف اور احتساب یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں ملبے کا ڈھیر بننے والی رہائشی عمارتیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہنگامی بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت، وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے لبنان، اسرائیل کے زیرقبضہ شامی علاقے گولان اور ایران میں حالیہ حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔