غزہ کی جنگ خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی ضروری، وینزلینڈ
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انسانی المیہ ہے جسے خطے بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انسانی المیہ ہے جسے خطے بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
نسلی امتیاز کے خاتمے پر اقوام متحدہ کی کمیٹی (سی ای آر ڈی) نے پاکستان، ایران، عراق اور برطانیہ سمیت سات ممالک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نسل کی بنیاد پر ہر طرح کی تفریق کے خاتمے کے کنونشن پر کماحقہ عملدرآمد میں ناکام ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ کے سکولوں میں پناہ گزین لوگوں پر نئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ امدادی ٹیموں نے خبردار کیا ہے کہ پانی کو صاف کرنے کے لیے درکار ضروری سازوسامان کی قلت کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر سنگین بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لوگوں کے لیے انخلا کے متواتر احکامات کے باعث انہیں ضروری خدمات کی فراہمی بند ہو جانے کا خدشہ ہے۔
لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار عمران رضا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں کمی لانے اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے سیاسی و سفارتی بات چیت کی اشد ضرورت ہے جس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں رہی۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں قید انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی اور دیگر کو علاج معالجے تک بروقت اور مناسب رسائی نہ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کے وزیراعظم سے بات چیت کی ہے جبکہ 10 ماہ سے جاری جنگ میں علاقے میں انسانی حالات تباہ کن صورت اختیار کر چکے ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن کے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی قید میں اقوام متحدہ کے عملے، امدادی کارکنوں اور سفارتی اہلکاروں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں متحارب فریقین سے کہا ہے کہ وہ جنگ بند کر دیں تاکہ علاقے میں پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کو محفوظ طریقے سے پولیو کی ویکسین دی جا سکے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مقبوضہ مغربی علاقے میں فلسطینی گاؤں پر ہلاکت خیز حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔