خصوصی رپورٹ: لبنان کے البداوی کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگی
لبنان کے دوسرے دارالحکومت طرابلس کے نواح میں فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک کیمپ واقع ہے جس کی تاریخ ان لوگوں کی بدحالی کے ماہ و سال جتنی ہی طویل ہے۔
لبنان کے دوسرے دارالحکومت طرابلس کے نواح میں فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک کیمپ واقع ہے جس کی تاریخ ان لوگوں کی بدحالی کے ماہ و سال جتنی ہی طویل ہے۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے قرار دیا ہےکہ مقبوضہ مغربی علاقے میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی 'غیرقانونی' ہے اور تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے دہائیوں پر محیط قبضے کو تسلیم نہ کریں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی بربادی اور نظم و نسق کے مکمل خاتمے کے بعد اب لوگوں کو پولیو کی وبا سے خطرہ لاحق ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل کی پارلیمان (کنیسٹ) کی جانب سے دریائے اردن کے مغرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ووٹ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے انخلا کے احکامات پر غزہ کی آبادی کو اب تک کی سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ انسانی امداد کی قلت کے باعث غزہ میں فراہم کی جانے والی خوراک کی مقدار میں کمی لانا پڑ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر مباحثے میں بتایا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں لوگوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور اس بحران کے خطے میں بھر پھیلنے کا خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں نو ماہ سے جاری جنگ میں طبی مراکز پر 1,000 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں اور جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی عسکری کارروائی شروع ہونے کے بعد وہاں کوئی ہسپتال فعال نہیں رہا۔
غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیل کے متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے میں لڑائی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلطنت اومان کے محمد الحسن کو عراق کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ اور ملک میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیمی) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
جنوبی اور وسطی غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں میں کم از کم 90 افراد کی ہلاکت اور 300 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اور شراکت دار مشکل ترین حالات میں بھی متاثرین کو علاج معالجہ اور مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔