انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: سکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت درجنوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ادھر امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ہیضہ پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔

فلسطینی بچے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں بمباری سے جزوی طور پر تباہ ہونے والے ایک محلے سے گزر رہے ہیں۔
© UNICEF/Alaa Badarneh

مقبوضہ مغربی کنارے میں اب تک 500 فلسطینیوں کی ہلاکت، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہےکہ غزہ کی جنگ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جہاں 7 اکتوبر کے بعد 500 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

دنیا کے تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، یو این ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنانے کے لیے اپنے تمام سیاسی و سفارتی ذرائع بروئے کار لائیں۔

اسرائیلی فضائی حملوں کے خوف سے بھاری تعداد میں لوگ رفح چھوڑ رہے ہیں۔
© WFP/Ali Jadallah

غزہ: رفح چھوڑنے پر مجبور دس لاکھ لوگ خوراک و طبی سہولیات سے محروم

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بتایا ہے کہ رفح سے 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جنہیں ہر جگہ خوراک کی قلت اور طبی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے۔