انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے ’انرا‘ کے تحت چلنے والا ایک سکول جو اب بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
UNRWA/Fadi

غزہ: جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر مقامی لوگوں کا ملاجلا ردعمل

غزہ کے شہریوں نے سلامتی کونسل کی جانب سے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی توثیق پر مبنی قرارداد کی منظوری کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج اور حماس کی جانب سے تاحال لڑائی روکنے کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔

شمالی غزہ میں تباہی کا ایک منظر۔
UNRWA

اسرائیل اور حماس دونوں جنگی جرائم کے مرتکب، آزاد تحقیقاتی کمیشن

اقوام متحدہ کے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں میں فلسطینی مسلح گروہوں اور اس کے بعد غزہ میں عسکری کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یمن کا دارالحکومت صنعاء۔
© UNESCO/Francesco Bandarin

یمن: حوثیوں کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن کے حوثی حکام سے کہا ہے کہ وہ ادارے کے ان تمام امدادی اہلکاروں کو فوری رہا کر دیں جنہیں گزشتہ دنوں اور اس سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

اردن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کی تباہ کن جنگ کے فوری خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔
UN Photo/Mohammad Ali

غزہ بحران: گوتیرش کا ’بائیڈن امن منصوبے‘ کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لڑائی کا خاتمہ ہو اور تمام یرغمالی رہا کیے جائیں۔

غزہ کی حالیہ جنگ میں غذائی تحفظ، پناہ اور صحت کے حوالے سے خواتین اور لڑکیوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: خواتین کی قیادت میں مصروف عمل امدادی تنظیموں کی معاونت پر زور

خواتین اور مساوی صنفی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ویمن) نے غزہ اور مغربی کنارے میں خواتین کے زیرقیادت امدادی تنظیموں کی مالی معاونت اور انہیں مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وسطی غزہ میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک سکول پر کچھ روز قبل ہونے والے اسرائیلی حملے میں 35 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔
© UNRWA

غزہ: یرغمالیوں کے رہائی آپریشن میں ہوئی ہلاکتیں و تباہی ہولناک ہیں، گرفتھس

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے نصیرات میں یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید ہولناک ہوتی جا رہی ہے۔

گھر میں چولہہ جلانے کے لیے غزہ میں بچے گلیوں سے گتوں کا کچرا سمیٹ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: بقاء کی جنگ میں فلسطینی بچے بھی کام کرنے پر مجبور، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد بیروزگاری 80 فیصد بڑھ گئی ہے جہاں غربت اور بھوک کا سامنا کرنے والے خاندان بقا کی خاطر اپنے چھوٹے بچوں کو بھی کام کے لیے بھیجنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔