انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرحدی علاقے رفع کا دورہ کیا تھا (فائل فوٹو)۔
© OHCHR

غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملے کی صورت میں ظالمانہ جرائم کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی پر اتفاق کریں۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد ادارہ ہے۔
UN Photo/Rick Bajornas

عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)، اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکیاں دیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی مبصر ریاست کی حیثیت پر ہونے والی رائے شماری کا نتیجہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں آویزاں ہے۔
UN Photo

جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

غزہ کی صورتحال اور اسرائیل فلسطین بحران پر جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی رو سے فلسطینی ریاست کو ادارے کی مکمل رکنیت دیے بغیر بطور مبصر اس کے حقوق کو وسعت دی گئی ہے۔

نقل مکانی اور بے گھری پر مجبور افراد وسطی غزہ میں سر چھپانے کے لیے عارضی پناہ گاہ بنانے میں مصروف ہیں۔
UN News / Ziad Taleb

رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ

غزہ کے جنوبی شہر رفح سے شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے جبکہ امدادی اداروں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 48 گھنٹے میں امدادی کارروائیاں بحال نہ ہوئیں تو انسانی حالات بری طرح بگڑ جائیں گے۔

UN OPT

انٹرویو: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت، اجیت سنگھے

غزہ کی جنگ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جہاں اسرائیلی فوج غیرقانونی آبادکاروں کی مدد کرتے ہوئے بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

رفح کے محلے السلام میں تباہ حال عمارتیں۔
Ziad Abu Khousa

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘

اسرائیل کے احکامات پر رفح سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ علاقے میں غیرمعمولی ہنگامی صورتحال ہے اور لوگ حملوں کے خوف سے ہسپتالوں میں طبی خدمات کے حصول سے بھی گریزاں ہیں۔