یو این رکنیت کی فلسطینی درخواست خصوصی کمیٹی کے حوالے
سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطینی مبصر ریاست کی درخواست جائزے کے لیے خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔
سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطینی مبصر ریاست کی درخواست جائزے کے لیے خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے تعاون کے وعدے کے بعد اقوام متحدہ کے لیے غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک پہنچانے اور قحط کو روکنے کی امید پیدا ہوئی ہے تاہم رفح میں اسرائیل کے حملے کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
سلامتی کونسل آج فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے دی جانے والی درخواست پر غور کرے گی جبکہ امدادی اداروں نے رفح پر ممکنہ حملے اور غزہ میں امداد کی رسائی میں برقرار مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غزہ میں چھ ماہ سے جاری اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملوں میں 33 ہزار افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اندازہ ہے کہ جنگ کے بعد علاقے میں تعمیر نو کے لیے کم از کم 18.5 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
امدادی حکام نے سلامتی کونسل سے غزہ میں تباہی روکنے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امدادی کارکنوں اور شہریوں کی منظم ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے اپنے جنگی طرزعمل میں بامعنی تبدیلیاں لائے اور امداد کی بڑے پیمانے پر اور بروقت فراہمی یقینی بنانے میں سہولت دے۔
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور منتقلی کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے جس میں غزہ میں پھیلی بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے حکام نے غزہ میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ امدادی ادارے دو روزہ وقفے کے بعد رات کے وقت مدد کی فراہمی بھی دوبارہ شروع کر دیں گے۔
اقوام متحدہ نے شام، اردن اور لبنان میں پناہ گزین فلسطینیوں کے لیے 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
غزہ میں غیرسرکاری امدادی ادارے 'ورلڈ سنٹرل کچن' کے سات کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے علاقے میں رات کے وقت امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔