انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

گوتیرش کی مشرق وسطیٰ میں حد درجہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل اور ایک مکمل آزاد، قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے مابین پائیدار امن کے قیام کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل سفیر گیلاد ایردان سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

اسرائیل کی ’مکارانہ مہم‘ غزہ میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن ادارے کو ان کے لیے خوراک مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

خان یونس میں ملبے کا ڈھیر بنے ایک رہائشی علاقے سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ اور مغربی کنارے کے تیس لاکھ لوگوں کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی اداروں نے جنگ سے تباہ حال غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 2.8 ارب ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امداد کی رسائی بہتر بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

غزہ کے جنوبی علاقے معراج میں بچوں کو خیموں میں قائم کیے گئے ایک عارضی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WHO/Christopher Black

غزہ: یو این اداروں کا جاری ہلاکت خیزی اور مصائب کے خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں قیام امن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ سے جاری جنگ میں 10 ہزار خواتین ہلاک ہو چکی ہیں اور ہر 10 منٹ کے بعد ایک بچہ ہلاک یا زخمی ہو جاتا ہے۔

یمن کی خانہ جنگی میں بے گھر ہونے والے لوگ انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں رہ رہے ہیں۔
© IOM/Rami Ibrahim

یمن کی بدحالی مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کی غماز، ہینز گرنڈ برگ

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو درپیش بحران سے ملک کے نازک حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔

ایک فلسطینی خاندان غزہ کے علاقے خان یونس سے نقل مکانی کر رہا ہے۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ: اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی مذمت

اقوام متحدہ کے مقرر کردہ انسانی حقوق کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں میں مصنوعی ذہانت کے مبینہ استعمال سے شہریوں، گھروں اور خدمات کو بہت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ کے اہلکار خان یونس میں تباہ حال سکولوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© UNOCHA/Themba Linden

شمالی غزہ میں امداد کی فراہمی بہتر نہیں ہوئی، جیمی میکگولڈرک

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار جیمی میکگولڈرک نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی میں سہولت دینے کے وعدوں کے باوجود غزہ کے لوگوں کو تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔

شمالی غزہ میں قحط کی سی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جہاں ہر تیسرا بچہ غذائیت کی شدید کمی کا شکار ہے۔
© UNRWA

غزہ: یو این امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے زیرانتظام خوراک لے جانے والے امدادی قافلوں کو شمالی غزہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کا امکان دیگر اداروں کی امدادی کارروائیوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔