انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ میں سب سے بڑے امدادی ادارے کی حیثیت سے ’انرا‘ نقل مکانی پر مجبور لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔
© UNRWA

غیرمعمولی بحران کے پیش نظر ’انرا‘ کی 1.2 ارب ڈالر امدادی اپیل

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں غیرمعمولی انسانی بحران سے نمٹنے اور مغربی کنارے میں لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے مالی وسائل کی اپیل کی ہے۔

انرا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

انرا کا غیر جانبداری پر جائزہ پینل کی شفارشات کا خیرمقدم

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے غیرجانبداری برقرار رکھنے اور ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات پر ضروری کارروائی کے لیے غیرجانبدار جائزہ پینل کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات کا خیرمقدم کیا ہے۔

غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفاء اسرائیلی حملے کے بعد۔
WHO

غزہ: اجتماعی قبروں میں لاشوں کے ہاتھ بندھے ملے، انسانی حقوق دفتر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں میں پائی گئی لاشیں بے لباس تھیں یا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔

انرا کے تحت کام کرنے والے تعلیمی اداروں میں اب درس و تدریس کی بجائے جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ دی جا رہی ہے۔
© UNRWA

فلسطینی امدادی ادارے ’انرا‘ پر تحقیقاتی پینل کی حتمی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار تحقیقاتی پینل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔ پینل نے ادارے کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 50 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ ’انرا‘ غزہ کے آٹھ فعال ہسپتالوں اور پناہ گاہوں میں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
© UNRWA

یو این چیف کا تحقیقاتی پینل رپورٹ کے بعد ’انرا‘ سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔

حالیہ بمباری میں تباہ ہو جانے والا غزہ کا ایک علاقہ۔
© UNDP/Abed Zagout

غزہ: نظام صحت کی تباہی سے حاملہ خواتین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے طبی مراکز میں ہونے والی تباہی اور بڑے پیمانے پر غذائی و آبی قلت کے باعث حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔
UN Photo/Loey Felipe

ایران اسرائیل تناؤ: یو این قیادت کا انتقامی اقدامات سے پرہیز کا مطالبہ

ایران میں جوہری تنصیبات کے قریب اسرائیل کے مبینہ حملوں کی اطلاعات کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فریقین سے انتقامی کارروائیوں کا خطرناک سلسلہ روکنے کی اپیل کو دہرایا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رابرٹ وڈ فلسطین کو اقوام متحدہ کی باقاعدہ رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرتے ہوئے۔
UN Photo

اقوام متحدہ کی باقاعدہ رکنیت کی فلسطینی درخواست امریکہ نے ویٹو کردی

پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں ریاست فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی قرارداد کے حق میں بارہ ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی ویٹو کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطین کی باقاعدہ رکنیت کی قرارداد اب جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے لیے پیش نہیں کی جا سکے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2012 میں ایک قرارداد کے ذریعے فلسطین کو غیر رکن مستقل مشاہدہ کار ریاست کا درجہ دیا تھا۔
UN Photo/Rick Bajornas

جانیے: اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی حیثیت بارے

سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست پر غور کر رہی ہے جبکہ غزہ میں جاری جنگ کو ساتواں مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ زیرنظر سطور میں جانیے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا مقام کیا ہے اور وہ یہ رکنیت کیسے حاصل کر سکتا ہے؟