انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

شام کے تباہ حال علاقے الیپو میں دو بچے پینے کا پانی لا رہے ہیں۔
© UNICEF/Khuder Al-Issa

گوتیرش کا شامی تنازع کے حقیقی و قابل بھروسہ سیاسی حل پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام کے مسئلے کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور انسانی حالات میں بہتری آنی چاہیے۔

ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والا غزہ کا ایک ساحل۔
© World Bank/Arne Hoel

غزہ میں بحری راستے سے امداد پہنچانے کے لیے یو این نمائندہ متحرک

غزہ کے لیے ایک بین الاقوامی سمندری راہداری اتوار تک فعال ہو جائے گی جس سے جنگ زدہ علاقے میں لاکھوں ضرورت مند لوگوں کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔

غزہ کے لوگ خوراک کے حصول کے لیے قطار میں لگے ہوئے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: رفع پر زمینی حملہ سفاکانہ جرائم کا موجب بن سکتا ہے، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے گنجان علاقے رفح پر حملے کے نتیجے میں سفاکانہ جرائم کے ارتکاب کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

فلسطینی مغربی کنارے میں ہیبرون کے مقام پر اسرائیلی چیک پوسٹ۔
© UNICEF/Ahed Izhiman

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی توسیع پسندی قابل مذمت، وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیرقانونی آبادیوں میں 3,400 گھروں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبہ کی مذمت کی ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ ’انرا‘ جنوبی غزہ میں خوراک کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے لیکن دستیاب ذخائر ضرورت سے کہیں کم ہیں۔
© UNRWA

غزہ: ماہ رمضان قریب لیکن جنگ بندی ابھی خارج از امکان

مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز میں چند روز باقی ہیں جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے علاقے میں بھوک سے بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Mostafa Ghroz

غزہ میں مزید امداد جانے دی جائے، ڈبلیو ایچ او چیف

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے غزہ میں مزید انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو بچے بمباری سے بچ گئے ہیں وہ قحط سے نہیں بچ سکیں گے۔

گزشتہ ہفتے جنوب مغربی غزہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں اسرائیلی فوج ملوث تھی جس میں 112 افراد ہلاک اور 760 افراد زخمی ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNRWA

اسرائیل فاقہ کش لوگوں کو نشانہ بنانا بند کرے، انسانی حقوق ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہرین نے غزہ میں آٹا حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے 112 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کو دانستہ طور پر بھوکا مار رہا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

فلسطینیوں کے امدادی ادارے کو ’غیر یقینی مستقبل‘ کا سامنا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ مالی وسائل کی فراہمی معطل ہونے کے بعد ادارے کے لیے اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

تنازعات میں جنسی تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پیٹن نیو یارک میں یو این ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو تفصیلات بتا رہی ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

اسرائیلی مغویوں پر جنسی تشدد کے قابل بھروسہ ثبوت موجود، پرامیلا پیٹن

دوران جنگ جنسی تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پیٹن نے کہا ہے کہ ایسی واضح اور قابل بھروسہ معلومات سامنے آئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل سے اغوا کیے گئے افراد کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔