انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے ’رمضان یکجہتی‘ دورے کے دوران مصر کے العریش ہسپتال میں زیر علاج فلسطینی پناہ گزینوں کی خیریت دریافت کی۔
UN Photo/Mark Garten

غزہ: بھوک سے ہلاکتوں کے دوران گوتیرش کا پائیدار امن کی اہمیت پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک اور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی مسئلےکا حل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش اور مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری قاہرہ میں مشترکہ پریش کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

غزہ: اسرائیل امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔

سیکرٹری جنول انتونیو گوتیرش غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے رفح کراسنگ کے قریب میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کی ضرورت، گوتریش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے جذبے کے تحت تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں املاک کی تباہ کاری جاری ہے۔
© UNICEF/James Elder

غزہ اور یوکرین کے بحرانوں کے دوران یو این چیف کی امن اپیل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں جنگ بندی اور یوکرین میں قیام امن کے اپنے مطالبے کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری پر مبنی موجودہ عالمی منظرنامے میں بعض ممالک اور مسلح گروہ سمجھتے ہیں کہ احتساب کے مؤثر نظام کی عدم موجودگی میں وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کا جائزہ لینے کے لیے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی مشن کی سربراہ کیتھرین کولونا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کھری اور حقائق کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنا ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

انرا پر جائزہ گروپ نے یو این چیف کو عبوری رپورٹ پیش کر دی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کا جائزہ لینے والے غیرجانبدار تحقیقاتی گروپ کی عبوری رپورٹ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو موصول ہو گئی ہے۔

ضروریات سے کہیں کم امداد کی فراہمی خوراک تقسیم کرنے کے مراکز پر کھینچا تانی کا سبب بن رہی ہے۔
© UNRWA

غزہ: شمالی حصوں میں نصف سے بھی کم امداد پہنچانے کی اجازت

غزہ میں ایک امدادی قافلے پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی علاقے میں شدید بھوک کا شکار لوگوں کی مدد کے لیے رواں ماہ ترتیب دی گئی نصف امدادی کارروائیوں کو ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکا ہے۔