عراق: ہم جنسیت پر سزائے موت کے مجوزہ قانون پر وولکر ترک کو تشویش
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے عراق میں ہم جنسیت پر موت کی سزا کے مجوزہ قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے عراق میں ہم جنسیت پر موت کی سزا کے مجوزہ قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ہسپتال میں اسرائیلی فوج کی تین فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی خفیہ کارروائی ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہسپتالوں، طبی عملے اور وہاں پناہ گزین لوگوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ تنازع شروع ہونے کے بعد طبی مراکز میں 645 افراد ہلاک اور 818 زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے مسئلے کے دو ریاستی حل کی جانب حقیقی اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش جنگی جرم کے مترادف ہو سکتی ہے۔
غزہ کے گنجان ترین شہر رفح میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے علاقے میں پناہ گزین لاکھوں لوگوں کی زندگی کو لاحق خطرے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غزہ۔اسرائیل جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے لڑائی روکنے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری بات چیت میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کا خیرمقدم کیا ہے۔
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات تاحال ختم نہیں ہو سکیں۔ رواں سال دونوں ممالک میں ایسے لاکھوں لوگوں کو امداد کی ضرورت رہے گی۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنے حملے کو انتہائی گنجان علاقے رفح میں وسعت دینا جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتا ہے جس سے ہر صورت پرہیز لازم ہے۔
عراق اور شام میں امریکہ کے حملوں کے بعد روس کی درخواست پر طلب کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں علاقائی امن و سلامتی پر ان حملوں کے اثرات زیربحث آئیں گے۔